تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 445 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 445

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم ارشاد فرمودہ 03 اپریل 1977ء تحقیق ہے۔تحقیق کیا، اللہ تعالیٰ نے وحی اور الہام کے ذریعے آپ کو بعض باتیں بتا ئیں۔پھر آپ نے اس کے مطابق دوسری علمی شہادتیں بھی اکٹھی کر کے دنیا کے سامنے رکھیں۔اب پین میں، جو کی تھو سزم کا گڑھ ہے، وہاں ایک عیسائی رسالے نے یہ مضمون شائع کر دیا کہ مسیح علیہ السلام کی وفات صلیب پر نہیں ہوئی۔اور اس نے اپنے سارے مضمون کی بنیاد حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے لٹریچر پر رکھی ہے۔اور ساتھ ہی حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی تصویر بھی شائع کر دی ہے۔وہاں ہمارے مبلغ ہیں تو ہمیں پتہ لگ گیا کہ یہ بات ریکارڈ میں آگئی۔اور اگر سپین کے متعلق بھی ہم اتنے ہی اندھیرے میں ہوتے ، جتنے اٹلی کے متعلق ہیں تو ہمیں پتہ بھی نہ لگتا کہ یہ واقعہ بھی ہو چکا ہے۔میں نے بتایا تھا کہ انقلاب اور ارتقاء کا بڑا حسین امتزاج ہے، اسلام کی انقلابی تبدیلیوں میں۔یعنی وہ خالی انقلابی نہیں ہیں۔بلکہ ہم مثال کی زبان میں کہ سکتے ہیں کہ اسلام کا انقلاب ارتقاء کے گھوڑے پر سوار ہو کر دنیا کو فتح کرتا ہے۔پس یہ جو تبدیلی رونما ہوئی ہے، یہ بڑی زبردست انقلابی تبدیلی ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ یہ وحشی درندے جو عرب میں بسنے والے تھے، ان کے اندر بڑی عظیم تبدیلی پیدا ہوئی، انقلاب عظیم رونما ہوا۔عظیم عربی زبان میں اس کو کہتے ہیں ، جس سے بڑھ کر اور کچھ نہ ہو۔اسلام کا انقلاب، انقلاب عظیم ہے۔دنیا کی تاریخ میں ایسا کوئی انقلاب نہیں، جیسا اسلام کا انقلاب ہے۔آپ نے فرمایا کہ یہ جو انقلاب عظیم شروع میں بپا ہوا کہ وحشی لوگ انسان بنے ، با اخلاق انسان بنے ، با خدا انسان بن گئے۔یہ کیسے بن گئے ؟ سوچنے والی بات ہے ناں؟ آپ نے فرمایا کہ وہ ایک عظیم ہستی ، جو راتوں کو اٹھ اٹھ کر ان کے لئے دعائیں کرتی تھیں، ان دعاؤں کی تاثیر نے ان کے دلوں کی کیفیت بدل دی، ان کے اعمال کی کیفیت بدل دی، ان کے اخلاق کی کیفیت بدل دی۔یہ انقلاب تو شروع سے جاری ہے۔لیکن کہا یہ گیا تھا کہ هُوَ الَّذِي أَرْسَلَ رَسُوْلَهُ بِالْهُدَى وَدِينِ الْحَقِّ لِيُظْهِرَهُ عَلَى الدِّينِ كُلِّهِ (الصف: 10) پہلے مفسرین نے بھی لکھا ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے اس کی بڑی وضاحت سے تفسیر فرمائی ہے کہ تمام ادیان پر غالب آنے کا زمانہ، اسلام کا آخری زمانہ، مہدی اور مسیح موعود علیہ السلام کا زمانہ ہے۔پس انقلاب تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ہی ہے۔اور دنیا میں عملی صورت میں وہ انقلاب عظیم بپا ہوا۔لیکن یہ نہیں کہ وہاں ٹھہر گیا ہو، بلکہ وہ چلتا آیا اور نیچے آیا۔پھر او پراٹھا اور اب پھر جیسا اوپر 445