تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 433 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 433

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء زندگی ہے، جس سے حسین زندگی اس دنیا میں بھی سوچی نہیں جاسکتی۔اور جس سے حسین زندگی کا اگلے جہاں میں تو سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔خدا کی رضا کی جنتوں سے بڑھ کر اور کیا چیز ہو سکتی ہے؟ پس یہ انقلاب، جو پیار کا، جو محبت کا، جو خدمت کا، جو ہمدردی کا انقلاب ہے، جو اخوت کا انقلاب ہے، یہ انقلاب آہستہ آہستہ بپا ہو رہا ہے اور Momentum gain کر رہا ہے۔یعنی اس کے اندر تیزی پیدا ہو رہی ہے۔تو اس ماحول میں، آج کی دنیا کے ماحول میں، اب ہر سال ہی تبدیلی پیدا ہورہی ہے۔مشاورت میں نئے حالات کے مطابق دوست اپنے ذہنوں کو تیار کر کے یہاں آیا کریں۔اور اس کے لئے جماعت کے نظام کا یہ فرض ہے کہ آپ تک باتیں پہنچا ئیں کہ دنیا میں کیا ہو گیا؟ اور کیا ہورہا ہے؟ بعض دفعہ بڑا دکھ ہوتا ہے۔مجبوری بھی ہے اور اپنی کمزوری اور غفلت بھی ہے۔Italian (اٹالین ) میں قرآن کریم کا ترجمہ ہمارے پاس موجود ہے، روسی میں قرآن کریم کا ترجمہ موجود ہے۔لیکن چونکہ ان زبانوں کے جاننے والے احمدی نہیں اور کسی غیر احمدی نے بلکہ غیر مسلم نے ترجمہ کیا ہوا ہے، اس لئے ہم ان کو شائع نہیں کر سکتے۔کیونکہ اگر غلطیاں ہوئیں تو ان کی ذمہ داری ہم پر آجائے گی۔پہلے جو بچے پیدا ہوئے، ہم نے ان کی طرف توجہ نہیں کی۔ایک بچہ ہے، اللہ تعالیٰ اس کو ذہانت بھی دے اور اس کے جذبہ کو قائم بھی رکھے۔وہ کئی زبانیں بڑی اچھی طرح سیکھ رہا ہے۔اور ان میں روسی زبان بھی ہے۔اور وہ گھر میں ہی سیکھ گیا ہے۔اب انتظام کر رہے ہیں۔لیکن اس کو پانچ ، چھ سال لگیں گے۔اور ہمارا دل کرتا ہے کہ روی ترجمہ قرآن جلدی سے چھپ جائے۔دعا کریں کہ کوئی اچھا مخلص روی احمدی مسلمان مل جائے اور Revise کرے۔پہلے تو وہ ہماری کتابیں پڑھے، ہماری کتابوں کے تراجم پڑھے۔بہر حال اس وقت اتنی ضرورت ہے کہ آپ اندازہ نہیں لگا سکتے۔میرے پاس مطالبے آتے ہیں، حالات سامنے آتے ہیں۔آپ کے سامنے جو کچھ آسکتا ہے، وہ بھی نہیں آتا۔میں شرمندہ ہوں۔یہ تحریک جدیداور ہمارے دفتر کا کام ہے۔باہر سے کوئی رپورٹ ایسی ہو، جو جماعت کے سامنے آنی چاہیے تو میرے دفتر کا کام ہے کہ دو صفحے کا ایک چھوٹا سا نوٹ لکھے، دوسطروں کا نوٹ لکھے، یہ بھی خبر ہو سکتی ہے۔ایک یورپین ملک کے ایک یورپین احمدی نو مسلم کو وہاں کے ایک اخبار نے کہا کہ تم مکے اور مدینے جاؤ اور ہمارے لئے مضامین کا ایک سلسلہ لکھو۔عمرہ تو ہر وقت ہو سکتا ہے اور حج سال میں ایک دفعہ ہوتا ہے۔لیکن سارے حالات وہاں لکھو۔اس نے جب ویزے کے لئے درخواست دی تو سعودی ایمبیسی نے کہا کہ تم تو اس ملک کے رہنے والے ہو، پتہ نہیں مسلمان ہو یا نہیں؟ ہمیں سرٹیفیکٹ چاہئے کہ واقعی تم مسلمان ہو تو اس 433