تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 432
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم اور قوم آگے نکل آئے گی اور پھر وہ آکر لیڈرشپ سنبھال لے گی۔اگر خدا نے ان کی قربانیوں کو قبول فرمایا لیکن میر اول تو یہ کرتا ہے کہ وہ خطہ ارض ، جہاں حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام پیدا ہوئے اور جہاں مرکز بنا کسی وقت مرکز وہاں سے کسی اور جگہ نہ چلا جائے۔پچاس سال بعد یاد و سو سال بعد بھی نہیں۔دو ہزار سال بعد بھی نہیں۔مرکز تو یہیں رہنا چاہیے۔لیکن دکھاوے کا مرکز نہیں۔بلکہ عمل کا مرکز، نمونے کا مرکز، اسوہ کا مرکز ، ساری دنیا کی خیر خواہی کا مرکز ، پیار کا مرکز ، ساری دنیا کی خدمت کا مرکز۔یہ تو یہیں رہنا چاہیے۔یہ تو ایسی ذمہ داری ہے، جس کے لئے زمین کے چپہ چپہ پر پیغام حق پہنچانا پڑے گا۔22۔ان حالات کے مطابق جماعت کو علم حاصل کرنے کی کوشش کرنی چاہیے اور اس کے مطابق سوچ کے طریق بدلنے چاہئیں۔اور ایک انقلاب جو اللہ تعالیٰ کے فرشتے اسلام کے حق میں ساری دنیا میں پیدا کر رہے ہیں، اس انقلاب میں اپنے ثواب کا حصہ لینا چاہیے۔اللہ تعالیٰ نے ہم پر جو احسان فرمایا ہے کہ ہمیں مفت کا ثواب مل جائے ، وہ ہم کیوں چھوڑیں؟ جو آسمانوں پر فیصلہ ہوا، وہ رونما ہونا تو ہے اور ہورہا ہے۔ہم نے جو قربانیاں دیں، اس کے مقابلہ میں نتائج اتنے عظیم نکل رہے ہیں کہ انسان حیران ہو جاتا ہے۔اور اگلے پانچ ، سات سال میں دنیا بالکل بدل جائے گی۔ایک بہت بڑے عربی بولنے والے مسلمان ملک کا ایک بہت بڑا افسر جب ایک احمدی کو ملا تو اسلامی اصول کی فلاسفی کا عربی میں ترجمہ اس کے پاس تھا۔کہنے لگا کہ میرے پاس سب سے قیمتی متاع یہ کتاب ہے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی اسلامی اصول کی فلاسفی اور کہنے لگا کہ اگر یہ کتاب جدہ سے چھپ جائے تو دنیا کے مسلمان اس کو آنکھوں سے لگا ئیں اور چو میں۔لیکن یہ تعصب ہے کہ اگر ایسی عظیم کتاب مہدی کی طرف سے چھپے، جس کو تم نے پہچانا نہیں تو اس کی افادیت، اس کی عظمت، اس کی قدر و قیمت سے واقف ہونے کے بعد بھی اسے قبول نہ کیا جائے اور تعصب جاری رہے۔لیکن یہ تعصب زیادہ عرصہ تک نہیں رہتا۔اس واسط پتہ نہیں بکل اور کیا انقلاب رونما ہو جائے ؟ لیکن یہ اچھی طرح یاد رکھیں کہ ہمارا انقلاب سر پھوڑنے والا انقلاب نہیں بلکہ سر جوڑنے والا انقلاب ہے۔اور سر جوڑنے کے لئے ہم یہاں اکٹھے ہوئے ہیں۔اور یہ پیار سے رونما ہونے والا انقلاب ہے۔ہمارا انقلاب محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا انقلاب ہے۔اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے انقلاب کے متعلق قرآن کریم میں یہ کہا گیا ہے کہ محمدصلی اللہ علیہ وسلم کی آواز پر لبیک کہو۔کیونکہ وہ تمہیں اس لئے بلاتا ہے تا زندہ کرے۔یہ نہیں فرمایا کہ بلاتا ہے تا تمہیں قتل کرے۔کیونکہ اسلام قتل کرنے کے لئے نہیں بلکہ زندہ کرنے کے لئے ہے۔یہ ایک ایسی وہ 432