تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 426
اقتباس از خطاب فرموده یکم اپریل 1977ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم جہاں تک غلبہ اسلام کی مہم کا تعلق ہے، اللہ تعالیٰ نے جماعت احمدیہ کو اس غرض سے قائم فرمایا ہے کہ ساری دنیا میں اسلام کو پھیلائے۔یہ عظیم مہم ایک زبردست انقلاب ہے۔یا مجھے یوں کہنا چاہیے، آپ اچھی طرح غور سے سنیں اور اس کو سوچیں، جماعت احمد یہ محض انقلابی نہیں بلکہ میرا خیال ہے، انسانی زندگی میں پہلی بار تو نہیں کہنا چاہیے، لیکن میں یوں کہوں گا کہ اسلام میں پہلی بار Revolution اور Evolution یعنی انقلاب اور سہولت کے ساتھ مسلسل آگے بڑھنے کا عمل جو ہے، اس کا حسین امتزاج پیدا کیا گیا ہے۔یہ جو Evolutionary Process (ارتقائی عمل ) ہے، اس سے انسان چھٹکارا حاصل نہیں کر سکتا۔دنیا میں جو بہت بڑے بڑے Revolutions (انقلابات رونما ہوئے ہیں، مثلاً Russian Revolution ( روسی انقلاب) ہے، اس کی ابتداء انقلاب سے ہوئی۔لیکن بعد میں اس کے عمل کا سہولت کے ساتھ آگے بڑھنے کے ساتھ تعلق ہے۔اسی طرح مثلاً یوگوسلاویہ میں پہلا Constitution (دستور) بنا تو وہ Revolutionary (انقلابی ) تھا۔لیکن اس Revolutionary Consititution یعنی انقلابی دستور کے بعد اس میں تین بنیادی تبدیلیاں ہو چکی ہیں۔اور یہ تبدیلیاں Revolutionary (انقلابی طریق پر نہیں ہوئیں بلکہ عام طریق پر۔جس طرح سہولت کے ساتھ انسان ترقی کرتا ہے، اس راستے پر گامزن ہو کر انہوں نے یہ تبدیلیاں کی ہیں۔اسلام کا انقلاب مختلف ادوار میں آیا۔دو بڑے دور ہیں۔ایک نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے کا انقلاب۔اور ایک آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے روحانی فرزند ، مہدی علیہ اسلام کے زمانے کا انقلاب۔لیکن یہ دونوں انقلاب محض انقلاب نہیں محض Revolution نہیں۔بلکہ Revolution اور Evolution کا ایک امتزاج ہے۔اور وہ بڑا حسین امتزاج ہے۔یعنی انقلاب اور ارتقاء دونوں ساتھ چل رہے ہیں۔بہت انقلابی اثر پیدا ہور ہے ہیں۔آپ پیچھے غور کریں، مثلاً میری خلافت کے دس، بارہ سال کا زمانہ جو ہے، اس کے اندر بعض بڑی زبر دست تبدیلیاں دنیا میں اسلام کی ترقی کی مہم میں پیدا ہو چکی ہیں۔اور آپ نے ان کو محسوس بھی نہیں کیا۔وہ انقلابی تبدیلیاں ہیں۔اس کے لئے کوئی نام سوچنا پڑے گا۔یا ممکن ہے کہ ہو۔لیکن اس وقت میرے ذہن میں نہیں آرہا۔بہر حال نہ محض انقلاب ہے اور نہ محض Evolutionary Process ہے۔بلکہ ان دونوں کا حسین امتزاج ہے۔جس کے ساتھ یہ ترقی کر رہے ہیں۔مثلاً امریکہ ہے۔امریکہ میں بہت پرانی جماعت ہے۔55 سال ہوئے ، جب پہلی دفعہ ہمارے مبلغ 426