تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 27
تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبه جمعه فرموده یکم فروری 1974ء اللہ خان صاحب کا وعدہ بھی ملادیا تو یہ ایک کروڑ روپے کا وعدہ بنتا تھا۔ہمارے مبشر نے ہمیں اس کی یہیں اطلاع دے دی تھی۔لیکن جب وہاں کی جماعت کو معلوم ہوا تو وہاں کی جماعت کی مجلس عاملہ نے اپنی میٹنگ میں بھی یہی وعدہ کیا اور مجھے بذریعہ تارا اطلاع دی۔اس کے علاوہ ڈنمارک کی جماعت کے سارے تو نہیں لیکن بہت سے وعدے ہمیں مل گئے ہیں۔گویا بیرونی جماعتوں میں سے اب تک ہمیں صرف ان دو ممالک سے وعدے موصول ہوئے ہیں۔ان کے علاوہ وہ احمدی دوست، جو دیگر ملکوں میں بستے ہیں اور اللہ تعالیٰ کی قائم کردہ اس جماعت کی مالی تحریکوں میں حصہ لیتے ہیں یا جن ممالک کی طرف سے مثلاً نصرت جہاں ریز روفنڈ میں وعدے آئے تھے، وہاں سے ابھی تک وعدے نہیں آئے۔جیسا کہ میں نے بتایا ہے، انگلستان سے قریباً سارے وعدے آگئے ہیں۔ڈنمارک سے سارے تو نہیں لیکن بہت سے وعدے آگئے ہیں۔ان کے علاوہ جن ممالک میں احمدی دوست بستے ہیں اور جن میں سے بعض ممالک میں ہماری بڑی مضبوط اور مخلص جماعتیں قائم ہیں اور جن کی طرف سے ہمیں ابھی تک وعدے موصول نہیں ہوئے اور مجلس مشاورت تک وعدوں کا انتظار ہے، وہ مندرجہ ذیل ملک ہیں :۔1۔امریکہ 2۔کینیڈا 3 مغربی جرمنی 4۔ہالینڈ 5۔سوئٹزرلینڈ 6۔سویڈن 7 سین 8۔فرانس۔یوگوسلاویہ 10۔سعودی عرب 11 - مصر 12۔ترکی 13- ایران 14۔مسقط 15۔ابو ظہبی 16- عدن 17۔بحرین 18- کویت 19۔قطر 20۔دبئی 22۔ملائیشیا 23۔آسٹریلیا 21۔انڈونیشیا 24۔جاپان 28۔برما 25۔جزائر فجی 26۔ماریشس 27۔سماء 29 افغانستان 30 مسلم بنگال 31۔بھارت 32- تنزانیہ 33۔یوگنڈا 34۔کینیا 35۔نائیجیریا 37 - سیرالیون 38- لائبیریا 39- گیمبیا 40۔آئیوری کوسٹ 41- ليبيا 36۔غانا 42۔آسٹریا 43۔سینیگال 44۔ناروے 45۔آئرلینڈ 46۔گی آنا 47۔ٹرینیڈارڈ 48۔سری لنکا 49۔شام 50- زیمبیا 51۔سوڈان 27