تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 26 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 26

خطبه جمعه فرموده یکم فروری 1974ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم مجلس شوری کے سامنے رکھوں گا۔میں نے یہ بھی بتایا تھا کہ اس وقت تو میں صد سالہ جشن کے نام سے اس منصوبہ کے متعلق بات کروں گا، بعد میں مشورہ کر کے اس کا جو نام مناسب ہوگا ، اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔چنانچہ اب مشورہ کے بعد میں نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس کا نام ”صد سالہ احمد یہ جوبلی ہو گا۔صد سالہ احمدیہ جو بلی اس حصہ کا نام ہوگا، جس کو میں نے جشن کہا تھا۔اور اس کے لئے میں نے جماعت کے سامنے جو منصوبہ پیش کیا تھا، اس کو ہم ” صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ کہیں گے۔اور اس منصوبہ کی تکمیل کے لئے میں نے مالی قربانیوں کی جو تحریک کی تھی، اسے ہم ”صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کا نام دیں گے۔اس منصو بہ کو کامیابی کے ساتھ چلانے کے لئے میں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر دو کروڑ پچاس لاکھ روپے کی تحریک کی تھی۔ساتھ ہی میں نے اس بات کا بھی اعلان کیا تھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت پر امید رکھتے ہوئے ، اگر چہ میں پرتحریک اڑھائی کروڑ روپے کی کر رہاہوں لیکن یہ تم پانچ کروڑ روپے تک پہنچ جائے گی۔میں نے اس وقت یہ کہا تھا کہ دوست اپنے وعدے مجلس مشاورت سے قبل بھجوادیں۔پھر میں نے یہ اعلان بھی کیا تھا کہ رقوم میرے پاس نہ بھجوائیں کیونکہ اس سے میر اوقت ضائع ہوتا ہے۔رقوم خزانہ صدرانجمن میں جانی چاہئیں اور وعدے میرے پاس آنے چاہئیں۔کیونکہ اس سے وعدہ کرنے والوں کے لئے دعا کی تحریک پیدا ہوتی ہے۔ویسے تو اللہ تعالیٰ ہی اپنے فضل سے اپنی رحمتوں سے نوازتا ہے لیکن ہم عاجز بندوں کا یہ فرض ہے کہ اس کے حضور دعاؤں میں مشغول رہیں اور اس کی رحمت کو جذب کرنے کی کوشش کریں۔مجلس مشاورت میں تو ابھی قریباً دو مہینے کا عرصہ باقی ہے اور ابھی بہت سی پاکستانی جماعتوں کے وعدے نہیں آئے۔مثلاً شیخوپورہ کی طرف سے سوائے انفرادی یا ایک جماعت کے اجتماعی وعدوں کے ضلع کی طرف سے جماعتی وعدے ابھی تک نہیں پہنچے۔اسی طرح سرگودھا شہر کا وعدہ پہنچ گیا ہے لیکن ضلع کا وعدہ نہیں پہنچا۔پاکستان کے اور بھی بہت سے علاقے ہیں، جہاں ہماری جماعتیں قائم ہیں لیکن ان کے وعدے ابھی تک نہیں پہنچے۔بہت سے ایسے اضلاع ہیں، جنہوں نے اس تحریک میں بہت پڑھ چڑھ کر حصہ لیا ہے۔لیکن ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی لکھ دیا ہے کہ یہ ان کی پہلی قسط ہے اور یہ ان کی طرف سے دوسری قسط ہے یا یہ ان کی تیسری قسط ہے۔اس کے علاوہ وہ اور اقساط بھی بھجوائیں گے۔پس جہاں تک جماعت ہائے احمد یہ پاکستان کا تعلق ہے، بہت سی جماعتوں کی طرف سے ابھی تک وعدے موصول نہیں ہوئے۔تاہم وہ اس سلسلہ میں کام کر رہے ہیں۔مشاورت سے پہلے پہلے وہ اپنے وعدے ضرور بھجوادیں گے۔جہاں تک بیرون پاکستان کی احمدی جماعتوں کا تعلق ہے، انگلستان میں ہمارے مبلغ یہاں موجود تھے۔انہوں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر جو وعدہ کیا تھا، اس کے ساتھ جب میں نے چوہدری محمد ظفر 26