تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 420
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم نمودار ہوا، جو بعد میں بڑھا اور پھیلا اور مغربی افریقہ کے ایک بڑے علاقہ کو اپنی تمازت سے فیض پہنچانے کا موجب بنا۔اس 53 لاکھ روپے نے بروئے کار آ کر چار کروڑ ، 46 لاکھ روپیہ پیدا کیا۔اور اس نے وہاں کے سکولوں اور ہسپتالوں کی ضرورت پوری کر دی۔ہم نے ابتداء میں وہاں چھوٹے چھوٹے کلینک کھولے تھے۔اس آمد سے ہم نے ان چھوٹے چھوٹے کلینکوں کو ہسپتالوں میں بدل دیا۔اور نئے سکول کھولے۔اللہ تعالٰی نے وہاں اپنی رحمت کا عجب جلوہ ظاہر کیا۔اس کا ایک درخشاں پہلو یہ ہے کہ ان ہسپتالوں میں گزشتہ سات سال کے دوران 17,52,356 مریضوں کا علاج کیا گیا۔356 مریضوں کے کامیاب آپریشن کئے گئے۔کم و بیش دولاکھ مریضوں کا کلی طور پر مفت علاج کیا گیا۔یعنی امراض کی تشخیص بھی مفت کی گئی اور انہیں دوائیں بھی ہسپتالوں کی طرف سے مفت دی گئیں۔باقی مریضوں نے ، جن میں سے اکثر کھاتے پیتے اور مالدار تھے، اپنے علاج کے اخراجات اپنی مرضی سے خود ادا کئے۔اور اس طرح خدا تعالیٰ نئے ہسپتال اور نئے سکولز کھولنے کے لئے خود وہیں سے رقم مہیا کراتا رہا۔خدا تعالیٰ نے اپنے تصرف خاص کے ماتحت امراء سے دولت لے کر غریبوں کے لئے رقم مہیا کر دی۔جس کے نتیجہ میں وہاں سولہ ہسپتال اور سولہ ہائر سیکنڈری سکول کھل گئے۔جو بڑی کامیابی سے وہاں عوام کی خدمت بجالا رہے ہیں۔یہ ایک نعمت ہی ایسی ہے، خدا کی کہ اگر ہم ساری عمر شکر کرنے میں گزار دیں تو بھی اس ایک نعمت کا شکر ادا نہیں ہو سکتا۔اس لئے میں اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کرتے وقت کہا کرتا ہوں، اے خدا! ہماری استعداد اور طاقت کے مطابق جتنا شکر کرنا ہمارے لئے ممکن ہے، اس کی تو ہمیں تو فیق عطا کر اور تیری نعمتوں کی قدر کے مطابق جتنا مزید شکر ہمیں کرنا چاہئے ،اسے معاف کر دے۔نصرت جہاں آگے بڑھو سکیم کے تحت مغربی افریقہ کے ممالک میں قرآن مجید (عربی متن و انگریزی ترجمہ ) کے بیس ہزار نسخے ایک سکیم کے ماتحت پھیلائے جاچکے ہیں۔وہاں کے تمام بڑے بڑے ہوٹلوں کے رہائشی کمروں میں، جن میں بکثرت سیاح اور بڑے لوگ قیام کرتے ہیں، قرآن مجید کے نسخے رکھوا دیئے گئے ہیں۔تا کہ جو لوگ ان کمروں میں ٹھہریں، وہ فارغ وقت میں قرآن مجید کا مطالعہ کر سکیں اور اس طرح اسلام کا پیغام از خودان تک پہنچتار ہے۔جلسہ سالانہ 1973ء کے موقع پر میں نے صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ کی تحریک کی تھی۔اور جماعت اور جماعت کے مخلصین سے پندرہ سال میں اڑھائی کروڑ روپیہ اس فنڈ میں ادا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔اس فنڈ میں 54 ممالک کے احباب نے وعدے لکھوائے۔اور وہ قسط وار ادائیگیاں کر رہے ہیں۔وعدے خدا کے فضل سے دس کروڑ روپے سے اوپر ہو گئے تھے۔420