تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 419
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء الغرض دوران سال خدا تعالیٰ کے فضل سے ساری دنیا میں ہی تبلیغ اسلام کے کام میں تیزی پیدا ہوئی ہے۔لیکن خاص طور پر انگلستان، امریکہ، مغربی افریقہ بھی آئی لینڈز اور مشرقی افریقہ کے بعض ممالک میں نمایاں ترقی ہوئی ہے۔فالحمد للہ۔(مطبوعه روزنامه الفضل 16 جنوری 1978ء) ”اب میں مہنگائی کی طرف آتا ہوں۔مہنگائی صرف غانا او نائیجیریا میں نہیں ہے بلکہ دوسرے ملکوں میں بھی ہے۔اور ہمارے اپنے ملک میں بھی ہے۔ہمارے ملک میں مہنگائی کی ایک وجہ غیر اسلامی انداز کی غلط منصوبہ بندی بھی ہے۔اس کا اثر ہمارے کارکنوں پر بھی پڑنا، ایک قدرتی امر ہے۔صدر انجمن احمدیہ تحریک جدید اور وقف جدید نے اپنے اپنے کارکنوں کی اور خلافت نے غیر کارکنان افراد کی اقتصادی مشکلات کو دور کرنے کی کوشش شروع کی ہوئی ہے۔ایک تو گندم کی خریداری میں سہولت دی جاتی ہے۔دوسرے موسم سرما میں گرم کپڑوں وغیرہ کے لئے امداد دی جاتی ہے۔تیسرے علاج معالجہ کے سلسلہ میں طبی امداد کی سہولت بہم پہنچائی جاتی ہے۔صدر انجمن احمدیہ کی طرف سے کم تنخواہ پانے والے کارکنان کو ان کے افراد کنبہ کو مدنظر رکھتے ہوئے ، ان کی گندم کی کل سالا نہ ضرورت کا 1/2 حصہ بطور امداد نہیں دیا جاتا ہے۔تا کہ گندم کے حصول میں انہیں وقت نہ ہو۔نیز ان کے افراد کنبہ کو ساٹھ روپے فی کس کے حساب سے موسم سرما میں امداد دی جاتی ہے۔نیز غیر کارکنان مستحقین کو گندم، گزارہ الاؤنس اور وظائف کی شکل میں حتی المقدور امداد مہیا کی جاتی ہے۔اس طرح صدر انجمن احمدیہ، تحریک جدید، وقف جدید نے اپنے کارکنان کو اور خلیفہ وقت کی زیر نگرانی غیر کارکنان مستحقین کو گندم ، امداد موسم سرما اور طبی امداد نیز گزارہ الاؤنس اور وظائف کی شکل میں دس لاکھ، چودہ ہزار روپے سے زائد کی امداد مہیا کی گئی۔یہ سب امداد کارکنان کی ماہوار تنخواہوں کے علاوہ مہیا کی گئی۔مطبوعه روزنامه الفضل 17 جنوری 1978ء) مغربی افریقہ کے بعض ملکوں میں ہسپتال اور ہائر سیکنڈری سکولز کھولنے کے لئے نصرت جہاں ریز روفنڈ کی تحریک میں نے 1970ء میں شروع کی تھی۔25 لاکھ روپے اس فنڈ میں جمع کرنے کی میں نے تحریک کی تھی۔لیکن خدا تعالیٰ کے فضل سے تین سال کے اندر اندر 56 ملکوں سے احباب جماعت نے 53 لاکھ روپیدا کیا۔میر تم بنر (Barmer) کے طور پر تھی۔جس میں آغاز کار 53لاکھ روپے کا ایک چھوٹا سا شعلہ 419