تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 421
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1977ء صدسالہ احمد یہ جوبلی کے منصوبے کو عملی جامہ پہنا کر ہم نے غلبہ اسلام کی صدی کا استقبال کرنا ہے۔نئے مشن قائم ہوتے ہیں، نئی مساجد تعمیر کی جاتی ہیں اور دنیا کی ایک سو زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم کر کے انہیں شائع کرنا ہے۔ان میں سے بعض کام ایسے ہیں، جنہیں ہم نے ابھی سے شروع کرنا ہے۔تا کہ ہم غلبہ اسلام کی صدی کا شایان شان استقبال کرنے کے قابل ہو سکیں۔وعدہ جات کی وصولی تسلی بخش ہے۔میں 54 ممالک کی جماعتوں سے، جنہوں نے وعدے لکھوائے ہیں اور جو ادائیگیاں کر رہی ہیں، کہتا ہوں کہ تھوڑ اسا زور اور لگا دیں۔تا کہ وعدے جلد از جلد پورے ہو سکیں۔اور غلبہ اسلام کی مہم کو آگے بڑھانا ممکن ہو سکے۔جماعتوں کا اخلاص قابل ستائش ہے اور وصولی کی رفتار تسلی بخش ہے۔صرف تھوڑا سا زور لگانے کی ضرورت ہے۔اللہ تعالیٰ احباب کو اپنی برکتوں سے نوازے گا۔جیسا کہ وہ اپنے وعدوں کے بموجب انہیں اپنی برکتوں سے نوازتا چلا آ رہا ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 18 جنوری 1978ء) ،، 421