تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 353
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء جاتے ہو۔اور کئی جگہ ابھی عمارتیں بھی نہیں بنی تھیں۔بلکہ انہوں نے کرائے کے مکانوں میں کام شروع کیا تھا۔تو اس نے کہا کہ ہمارے پاس ہر چیز موجود ہے، لیکن جب میں نے غور کیا تو دیکھا کہ شفا ان کے ہسپتالوں میں زیادہ ہے۔اس واسطے میں یہاں آجاتا ہوں۔غرض اللہ تعالیٰ فضل کر رہا تھا۔اب یہ ہوا ہے کہ ہمارے ملک میں بھی ڈاکٹروں کی کچھ ضرورت ہے۔اس لئے ڈاکٹروں پر کچھ پابندیاں لگا دی گئی ہیں۔ویسے تو ڈاکٹر ہر جگہ دوڑے پھرتے ہیں۔لیکن ہم نے بہر حال قانون کے مطابق کام کرنے ہیں، اس لئے ہمارے لئے کچھ دقت ہوگی۔اور اب پھر مجھے اپیل کرنی پڑے گی کہ ہندوستان کے احمدی ڈاکٹر یا امریکہ کے احمدی ڈاکٹریا یورپ کے احمدی ڈاکٹریا انگلستان کے احمدی ڈاکٹر وہاں جائیں۔کیونکہ کسی کو وہاں پہنچے ہوئے پانچ سال ہو گئے ہیں اور کسی کو تین سال ہو گئے ہیں اور وہ واپس ہی نہیں آئے۔ان کی اپنی ضرورتیں ہیں۔ان میں سے بعض اپنے محکموں سے چھٹی لے کر گئے تھے، اس لئے اب ان کی جگہ دوسرے آدمی جانے چاہئیں۔سیرالیون میں جماعت احمدیہ کے جلسہ میں سیرالیون کے سابق نائب وزیر اعظم نے کہا کہ سارے مسلمانوں کو چاہیے کہ غلبہ اسلام کے لئے جماعت احمدیہ سے پورا تعاون کریں۔دنیا میں یہ آواز بھی اٹھ رہی ہے۔اور یہ آواز بھی اٹھ رہی ہے کہ ساری دنیا کے مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ سب مل کر جماعت احمدیہ کو ہلاک کرنے اور ختم کرنے کی کوشش کریں۔کہیں سے ایسی آواز بھی آجاتی ہے۔لیکن یہ دونوں آواز میں اب ایک جگہ محدود نہیں رہیں۔بلکہ ساری دنیا کی آواز بن گئی ہیں۔اس لئے اب ہماری ذمہ داری کسی محدود خطے کی نہیں رہی بلکہ ساری دنیا کی ذمہ داری بن گئی ہے۔میں نے کئی دفعہ کہا اور میں اس بات کو دہراتا چلا جاؤں گا کہ ہونا وہ نہیں، جو میں نے یا آپ نے چاہتا ہے۔بلکہ ہو گاوہ، جو خدا چاہے گا۔اور خدا نے اس زمانہ کے متعلق یہ چاہا ہے کہ مہدی علیہ السلام کی پاک جماعت کے ذریعہ محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا دین اسلام دنیا میں غالب کیا جائے۔اور یہ ہمارے کسی ہنر کے نتیجہ میں نہیں ہوگا۔بلکہ محض اللہ تعالیٰ کے فضل اور اس کی رحمت کے نتیجہ میں ہوگا۔یہ تو انشاء اللہ ہو کر رہے گا۔لیکن میں اس وقت ان وعدوں کی بات نہیں کر رہا۔اس وقت تو میں اپنی اور آپ کی بات کر رہا ہوں کہ جو ہماری ذمہ داریاں ہیں، ہمیں ان کی طرف توجہ دینی چاہیے۔اس واسطے مشاورت میں اس کے متعلق بہت سی باتیں زیر غور آئیں گی۔اب تو ہر چیز کا تعلق خواہ چھوٹی ہو یا بڑی غلبہ اسلام کی بڑھتی ہوئی ، شدت اختیار کرتی ہوئی ، اس عالم گیر مہم کے ساتھ ہے۔اور دنیا میں ایسے حالات پیدا ہورہے ہیں۔353