تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 352 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 352

خطاب فرمودہ 26 مارچ 1976ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم پھر رہا تھا ، ربوہ آیا اور مجھ سے بھی ملا اور ہم باتیں کرتے رہے۔بعد میں وہ ایک دوست کو یہاں کہنے لگا کہ اصل وجہ جس کی خاطر میں ربوہ آیا ہوں ، یہ ہے کہ میں یہ دیکھنا چاہتا تھا کہ آپ لوگ ہیں کیا ؟ وہ کہنے لگا کہ اگر امریکہ وعدہ کرتا تو وہ بھی ڈیڑھ سال میں وہاں سولہ ہسپتال جاری نہیں کر سکتا تھا۔اور آپ کے امام نے وعدہ کیا اور ڈیڑھ سال کے اندر وہاں کام شروع ہو گیا۔خدا کے فضل سے وہاں عمارتیں بن گئیں۔ہمارے ہسپتالوں میں سرجن کے لئے بہترین قسم کے آپر یٹس میسر آگئے۔اس سے دو قسم کے حسد پیدا ہوئے۔ایک حسد تو وہاں یہ پیدا ہوا کہ بعض عیسائی یورپین افسر، جو وہاں گئے ہوئے ہیں، انہوں نے لوگوں کو بڑھکا کر روکیں ڈالنی شروع کر دیں۔چنانچہ ہمارا ایک ہسپتال آٹھ مہینے تک بند رکھا گیا۔پہلے یہ بہانہ کیا کہ مریض ہو یا نہ ہو، تمہارے ہسپتال میں جتنے بستر ہیں، اتنی نرسیں ہونی چاہئیں۔یعنی اگر سولہ بستروں کاIndoor ہسپتال ہے تو وہاں سولہ نرسیں ہر وقت موجود رہنی چاہئیں۔دنیا میں کسی جگہ بھی یہ نہیں ہوتا کہ ہر متوقع مریض کے لئے ایک نرس تیار رہے۔اس قسم کی باتیں کہتے تھے۔پھر کہنے لگے کہ آپ کیسے آپریشن کرتے ہیں، آپ کے پاس تو بڑے اعلی درجے کی Sophisticated پچاس پچاس ہزار روپے والی آپریشن تعمیل نہیں ہے ؟ او بندہ خدا! تمہارے غریب ملک میں تمہاری خدمت کے لئے آئے ہیں۔اگر کوئی اپنیڈے سائٹس کا بیمار آ جائے تو اس کو یہ کہیں گے کہ ایک سال کے بعد آنا۔اتنی دیر میں مرتے ہو تو مروہ ہمیں اس سے کیا؟ ہمارے ڈاکٹر تو دعا گو تھے۔دعا کرتے تھے اور عام قسم کی میز پر مریض کو لٹا کر آپریشن کر دیتے تھے۔اور اللہ تعالیٰ اتنا فضل کرتا رہا ہے کہ ان دنوں میں خصوصاً اور میرے خیال میں اب بھی یہی حال ہے کہ پہلے دو سال میں بلا استثناء ہر آپریشن کامیاب ہوا۔یعنی ایک بھی ناکام نہیں ہوا۔کئی ڈاکٹروں نے یہ بھی لکھا کہ ہم سے ذرا غلطی ہوگئی ہے۔میں بھی دعا کر رہا ہوں، آپ بھی دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ اس کو صحت دے دے ورنہ بدنامی ہوگی۔ہزارہا آپریشن کر دیئے اور ہزارہا کامیاب آپریشن ہو گئے۔وہ عیسائی اس پر حسد کرتے تھے، انہوں نے کہا کہ یہ کیا ہو گیا۔بڑے بڑے وزراء نے اپنے ہسپتالوں میں جانا چھوڑ دیا اور وہ ہمارے پاس آ جاتے تھے۔ایک دفعہ ایک ڈاکٹر نے رپورٹ کی کہ اسے ایک وزیر نے خود بتایا کہ اس کے کسی دوست نے اسے کہا کہ تم عجیب آدمی ہو، گورنمنٹ کا اتنا اچھا ہسپتال موجود ہے، غیر ملکی ڈاکٹر سفید فام یعنی امریکن اور یورپین آئے ہوئے ہیں اور اتنا اعلیٰ درجے کا سامان ہے، لیکن تم وہاں نہیں جاتے اور احمد یہ کلینک میں چلے 352