تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 331 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 331

تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ارشادات فرموده دوران دورہ مغرب 1976ء دوران گفتگو حضور رحمہ اللہ نے اس آخری زمانہ میں رونما ہونے والے انقلابی تبدیلیوں کے حامل مادی نظاموں اور ان کی ناکامی کا ذکر فرمایا اور بتایا کہ وو چوتھا انقلاب خالص روحانی انقلاب ہوگا۔اور ہر شعبہ زندگی پر اس کا گہرا اثر پڑے گا۔جماعت احمدیہ کے ذریعہ اس انقلاب کی ابتدا ہو چکی ہے اور یہ رفتہ رفتہ منصہ شہود پر آ رہا ہے۔جب یہ انقلاب اپنے پورے کمال کو پہنچے گا تو اسلام کو ساری دنیا میں غالب کر دکھائے گا۔مطبوعه روزنامه الفضل 27 اگست 1976 ء ) 03 اگست ، ڈیٹن اس زمانہ میں انسان اپنی پیدائش کے اصل مقصد کو بھول گیا ہے، اسی لئے وہ دن بدن اس مقصد سے دور سے دور تر ہوتا جا رہا ہے۔انسان کی پیدائش کا مقصد یہ ہے کہ وہ اپنی خداداد صلاحیتوں کو ترقی دے کر خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم کرے۔چونکہ انسان اس مقصد کو بھول چکا ہے، اس لئے وہ خدا تعالی سے اس حد تک دور ہٹ چکا ہے کہ گویا اس سے یکسر بیگانہ ہو گیا ہے۔اسی لئے بے راہ روی بڑھ رہی ہے اور نت نئے مسائل پیدا ہور ہے ہیں۔اس کا ایک ہی علاج ہے کہ انسان کو پھر خدا کی طرف واپس لایا جائے اور اس کا خدا تعالیٰ کے ساتھ زندہ تعلق قائم کیا جائے“۔حضور نے واضح فرمایا کہ جماعت احمدیہ کواللہ تعالیٰ نے اسی لئے قائم فرمایا ہے کہ یہ روئے زمین کے تمام انسانوں کو اسلام کی طرف دعوت دے کر اور انہیں اسلام کی تعلیم پر عمل پیرا کر کے اس قابل بنائے کہ خدا تعالیٰ کے ساتھ ان کا زندہ تعلق قائم ہو جائے۔پھر خدا تعالیٰ نے اس جماعت کے ساتھ یہ وعدہ کیا ہے اور اسے بشارت دی ہے کہ ایسا انقلاب رونما ہو کر رہے گا۔یعنی یہ کہ روئے زمین کے تمام انسان اسلام میں داخل ہو کر خدا تعالیٰ کے حقیقی عبد بن جائیں گے۔اور اس طرح زندگی گزاریں گے، جس طرح کہ خدائی منشاء کے مطابق انہیں زندگی گزارنی چاہیے۔دنیا اس زمانہ میں خدا تعالیٰ سے دور ہٹ کر متعددانقلابات میں سے گزر چکی ہے۔اور ایک انقلاب کے بعد دوسرے انقلاب میں سے گزرنے کے باوجود نا کامی کا منہ دیکھتی چلی آرہی ہے“۔اس ضمن میں حضور نے صنعتی انقلاب کے نتیجہ میں رونما ہونے والے سرمایہ دارانہ نظام، روس کے کمیونسٹ انقلاب اور چین کے سوشلسٹ انقلاب پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔اور ان میں سے ہر نظام کے اندر پائی جانے والی خامیوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ 331