تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 323 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 323

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطبہ جمعہ فرموده 29 اکتوبر 1976ء بڑی قریباً 82, 80 کتب میں قرآن کریم کی تفسیر اس رنگ میں کی ہے کہ یا تو بعض مسائل کو کھول کر حل کر دیا یا بعض مسائل کوحل کرنے کے سامان پیدا کر دیئے۔اور ایک پیج آپ کی اس تفسیر قرآنی کے اندر پایا جاتا ہے، جس کو آنے والوں نے سمجھا اور بیان کیا۔اور آنے والے قیامت تک سمجھتے رہیں گے اور بیان کرتے رہیں گے۔لیکن اس تفسیر قرآنی کو، جس کی آج نوع انسان کو ضرورت ہے، نوع انسان تک پہنچانا ، ہمارا کام ہے۔یہ ہمارا کام ہے اور ہمارا کام رہے گا۔اس وقت کام کی ایک ابتداء ہے۔پھر ہر کام اپنی جوانی میں آتا اور پھر اپنے عروج کو پہنچتا ہے۔جہاں تک علم کا سوال تھا، جہاں تک ضرورت کے لحاظ سے تفسیر قرآنی کا سوال تھا، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے ہمارے خزانوں کو بھر دیا۔اس کے بعد ان کو پھیلانے کا کام شروع ہوا۔ذکر کے ماتحت اپنوں میں بھی پھیلانا ہے، تا کہ احمدی بڑے اور چھوٹے ، مردوزن ، قرآن کریم کی تعلیم کو بھول نہ جائیں۔چنانچہ ان میں درس کا سلسلہ شروع ہوا۔نئے مسائل آئے اور خلفاء وقت اور علماء احمدیت کو اللہ تعالی نے یہ توفیق دی کہ وہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی بتائی ہوئی تفسیر اور شرح میں سے وہ علم حاصل کریں کہ جس کی ضرورت تھی۔اور انہوں نے علمی لحاظ سے ان مسائل کو حل کیا۔دنیا کا اسلام کی طرف آنا، اس معنی میں کہ اسلام کی تعلیم کے حسن اور اس کی خوبی کی معرفت حاصل کرنے کے بعد یہ یقین حاصل کر لینا کہ ہماری تمام برائیوں کو دور کرنے اور ہمارے تمام دکھوں کو دور کرنے کا علاج اور مداوا اسلامی تعلیم میں ہے۔اور ہماری حقیقی فلاح اور کامیابی اسلامی تعلیم کے اندر ہے۔یہ بھی ممکن ہے اور بھی دنیا کو پتہ لگے گا، جب ہم اسلامی تعلیم ان کے سامنے پیش کریں گے۔اس کے بعد یعنی دنیا کے محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر ایمان لانے کے بعد پھر عمل کرنے کا سوال ہے۔اس کے لئے جماعت کی ذمہ داری ہے، وہ عملی نمونہ پیش کرے۔آپ سوچا کریں اور کوشش کریں کہ دنیا کے سامنے اسلامی تعلیم کا صحیح عملی نمونہ پیش کر سکیں۔پس غیر کا دل جیت کر ( غیر سے مراد وہ ہے، جسے اسلام کے دائرے کے اندر آ جانا چاہیے تھا لیکن ابھی تک وہ دور ہے۔) اسے اسلام میں داخل کرنا اور عمل کرنے کے لئے اسے تیار کرنا ، جماعت کی دوسری ذمہ داری ہے۔ایک وقت آیا، ایک دور کے بعد دوسرا دور گزرا اس طرح کئی دور آتے رہتے ہیں۔ایک دور کے بعد دوسرا دور آتا ہے۔) اس وقت حضرت مصلح موعود رضی اللہ تعالیٰ عنہ تھے۔آپ نے بیرون پاکستان (اس وقت ابھی پاکستان نہیں بنا تھا بلکہ ہندوستان تھا۔دنیا کے مختلف ممالک میں اسلامی تعلیم کو پھیلانے کے لئے ایک الہی تحریک جاری کی ، ایک منصوبہ تیار کیا اور اس کا نام تحریک جدید رکھا۔1934ء میں تحریک 323