تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 260
اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم مرکزی کارکنان کی اضافی امداد کے انتظامات کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔آپ جانتے ہیں فی زمانہ مہنگائی بہت بڑھ گئی ہے۔ایک تو ساری دنیا میں افراط زرکی وجہ سے مہنگائی ہے، دوسرے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں اخلاقی ابتری اور بدنظمی کی کیفیت بھی ایک حد تک مہنگائی کی ذمہ دار ہے۔مرکزی ادارہ جات میں ہمارے جو کارکن خدمات بجالا رہے ہیں، وہ بڑی قربانی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ان کی ساری ضرورتیں پوری کرنے کے ہم قابل نہیں۔ہم جس حد تک ان کی ضرورتیں پوری کر سکتے ہیں، کرتے ہیں۔اور ہماری کوشش یہ ہوتی ہے کہ جس حد تک انہیں سہولت پہنچانا اور ان کے لئے آسانی پیدا کر ناممکن ہو، اس سے دریغ نہ کیا جائے۔چنانچہ اس دفعہ کارکنان کو ان کی گندم کی ضرورت کا ایک حصہ مفت پورا کرنے کا انتظام کیا گیا۔اسی طرح تحریک جدید نے اپنے کارکنان پر امداد گندم، امداد سرما اور علاج معالجہ کے اخراجات پر ایک لاکھ اسی ہزار روپے کی رقم خرچ کی مرکزی ادارہ جات میں جو کار کن خدمات بجالا رہے ہیں، وہ بہت قربانی کرنے والے کارکن ہیں اور احباب جماعت کی دعاؤں کے مستحق ہیں۔احباب انہیں اپنی دعاؤں میں ہمیشہ یادرکھا کریں اور ان کے لئے دعائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنے فضلوں سے نوازے اور ان کے لئے برکت کے سامان کرے“۔فرمایا کہ ” ایک تحریک وقف بعد از ریٹائر منٹ بھی جاری کی گئی تھی۔اس کے تحت 146 احباب نے اپنے نام پیش کئے۔اور ان میں سے جن احباب نے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنے آپ کو خدمت کے لئے پیش کیا ، ان کی تعداد 42 ہے“۔تحریک جدید کے تحت ہونے والے عظیم الشان کام اور اس کے خوشکن نتائج پر روشنی ڈالتے ہوئے فرمایا:۔تحریک جدید کا نظام حضرت مصلح موعودؓ نے 1934ء میں قائم کیا تھا۔الہی سلسلوں کے ساتھ اللہ تعالیٰ کے سلوک کا ایک نمایاں پہلو یہ ہے کہ اس کے افراد سے دین کی راہ میں جتنی قربانی مانگی جاتی ہے، وہ انہیں اس سے بڑھ کر قربانی پیش کرنے کی توفیق عطا فرماتا ہے۔چنانچہ تحریک جدید میں بھی خدا تعالیٰ نے اپنے فضل سے بے انداز برکت ڈالی۔ابتد ا صرف 27 ہزار، پانچ سوروپے کی تحریک کی گئی تھی۔جماعت نے اس پر لبیک کہتے ہوئے ایک لاکھ روپیہ پیش کرنے کی توفیق پائی۔اس کے بعد اس میں بفضل اللہ تعالی سال به سال اضافہ ہی ہوتا چلا گیا۔تحریک جدید نے اس تمام عرصہ میں ساری دنیا میں اسلام کی 260