تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 259 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 259

تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء آج ساری دنیا میں تم ہی اس مدينة العلم کے مکین ہو۔تم میں سے ہر ایک کو اور بحیثیت مجموعی پوری جماعت کو اس رنگ میں علوم حاصل کرنے اور معرفت میں اس حد تک ترقی کرنی چاہیے کہ تم فلسفہ اور سائنس کی رو سے اسلام پر اعتراض کرنے والوں کا منہ بند کر سکو۔حضور نے فرمایا:۔وو میں نے اخباروں اور کتابوں کے متعلق تحریک کرنا تھی، اس لئے میں نے اس ضمن میں اصولی بات بیان کردی ہے۔جہاں تک اخبارات ورسائل کا تعلق ہے، ان میں سب سے پہلے الفضل ہے۔پھر الفرقان، مصباح، خالد، تشحید الاذہان ، انصار اللہ تحریک جدید، ریویو آف ریجنز ہیں۔اور ہفتہ وار لا ہور ہے۔احباب کو ان سب اخبار در سائل کے خریدنے اور ان کا مطالعہ کر کے ان سے استفادہ کرنے کی طرف توجہ کرنی چاہیے۔امسال جو نئی کتابیں شائع ہوئی ہیں، ان میں 1- تاریخ احمدیت جلد 15 2۔اسلام عصر حاضر میں مرتبہ صوفی محمد اسحاق صاحب 3- (Ahmadi Muslims (Historical Outlines مرتبه نورالدین منیر صاحب منجانب لجنہ اماءاللہ مرکزیہ شامل ہیں۔اسی طرح فضل عمر فاؤنڈیشن نے حضرت مصلح موعود کی سوانح کے نام سے پہلی جلد شائع کی ہے۔مزید بر آن تفسیر القرآن انگریزی مکمل سیٹ پانچ جلدوں میں طبع شدہ موجود ہے۔احباب جماعت کو ان سب کتب کی خرید اوران سے خاطر خواہ استفادہ کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔تا وہ علم اور معرفت میں ترقی کر سکیں۔احباب جماعت کو ان کی ذمہ داریوں کی طرف توجہ دلاتے ہوئے فرمایا:۔و ہمیں علوم جدیدہ سے کوئی خطرہ نہیں۔خدا تعالیٰ نے ہمیں ان علوم کو پسپا کرنے کے لئے پیدا کیا ہے۔اور انہیں پسپا کرنے اور اسلام کو غالب کرنے کی صلاحیت ہم میں ودیعت کی ہے۔اگر مہدی علیہ السلام نہ آئے ہوتے اور ذہنوں کو مد صلی اللہ علیہ وسلم کے طفیل اور آپ سکسی کامل اتباع کی برکت کے نتیجہ میں نئی جلا نہ ملی ہوتی تو اور بات تھی۔جماعت احمدیہ کا ذہن اور نور فراست میدان میں کھڑا ہے اور اسلام کو پسپا نہیں ہونے دے گا۔علوم جدیدہ ہی پسپا ہوں گے اور ان کے مقابلہ میں اسلام فتح پائے گا“۔مطبوعه روزنامه الفضل یکم جنوری 1976ء) 259