تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 261
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1975ء بنیادیں مضبوط کرنے اور اس پر خوبصورت اور عالیشان عمارت تعمیر کرنے کے سلسلہ میں جو کام کیا ہے، وہ اپنی ذات میں بہت ہی مہتم بالشان اور حسین کام ہے۔یہ ایک حقیقت ہے اور اس سے تحریک جدید کے کام کی عظمت آشکار ہوتی ہے کہ سیرالیون (مغربی افریقہ ) کے ایک سابق نائب وزیر اعظم نے جو احمدی نہیں ہیں ، جماعت احمدیہ کی اسلامی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا، احمدیوں کے آنے سے قبل اسلام سیرالیون میں اس قدر کسمپرسی میں تھا کہ ہم اسلام کا نام لیتے ہوئے ڈرتے تھے۔لیکن جب سے احمدی مبلغین یہاں آئے ہیں اور انہوں نے عیسائیوں کے بالمقابل اسلام کی سربلندی کے لئے اپنی تبلیغی جد و جہد کا آغاز کیا ہے، اسلام کا نام آنے پر ہماری گردنیں تن جاتی ہیں اور ہم فخر محسوس کرتے ہیں کہ بعد اللہ ہم مسلمان ہیں۔اللہ تعالیٰ کی شان ہے کہ تحریک جدید کے تحت دس سال بعد پہلا غیر ملکی چندہ جمع ہوا۔دس سال تک وہاں برصغیر کے احمدیوں کے چندوں سے ہی اسلام کی تبلیغ واشاعت کا کام ہوتارہا۔اب خدا تعالیٰ کے فضل سے بیرونی ملکوں میں قائم شدہ مشن اور وہاں کی جماعت ہائے احمد یہ اتنی مضبوط ہو چکی ہیں کہ انہوں نے اپنے اپنے ملک میں تبلیغ و اشاعت اسلام کے نظام کو خود سنبھالا ہوا ہے۔اور اس نظام میں دن بدن وسعت پیدا ہوتی جارہی ہے۔اللہ تعالیٰ نے اس کام میں اتنی برکت ڈالی ہے کہ دل حمد اور شکر کے جذبات سے لبریز ہو جاتا ہے۔اللہ تعالیٰ کی قدرت اور اس کی تائید و نصرت کے نشان آپ نے بھی دیکھے ہیں، میں نے بھی دیکھتے ہیں اور ان افریقیوں نے بھی دیکھتے ہیں، جنہیں اس نظام کی بدولت اسلام کی دولت لازوال میسر آئی ہے۔اس وقت مشرق و مغرب کے ممالک میں 71 مرکزی مبلغین کام کر رہے ہیں۔ان ممالک میں قائم شدہ جماعت ہائے احمدیہ کی تعداد 917 ہے۔امسال اللہ تعالیٰ کے فضل سے جرمنی، سپین، سیرالیون ، گھانا، نائیجیریا، گیمبیا، کینیا، ماریشس، انڈونیشیا اور برما میں 29 نئی جماعتیں قائم ہوئیں ہیں۔بیرونی ممالک میں بحمد للہ تعالٰی پانچ سو کے قریب مساجد تعمیر ہو چکی ہیں۔دوران سال تعمیر ہونے والی مساجد کی تعداد 12 ہے۔سویڈن میں وہاں کی سب سے پہلی مسجد کا حال ہی میں سنگ بنیا درکھ کر میں آیا ہوں۔اللہ تعالیٰ نے وہاں کے شہر گوشن برگ میں اپنے فضل سے ہمیں شہر کے سرے پر ایک پہاڑی کے اوپر ڈیڑھ ایکڑ کے قریب زمین دلوادی۔انشاء اللہ تعالیٰ ٹھیکیدار اگلے سال جولائی تک مسجد کی تعمیر مکمل کر دے گا۔یہ مسجد ایسی بلند جگہ پر بن رہی ہے، جہاں سے سارا شہر نظر آتا ہے۔اور سارے شہر کو مسجد نظر آئے گی۔یہ خدا تعالی کا فضل ہے کہ وہ یورپ اور دوسرے براعظموں میں اپنا نام بلند کرنے کے مراکز قائم کر رہا ہے۔261