تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 200
پیغام بر موقع سالانہ کانفرنس جماعت ہائے نائیجیریا تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم سی روکیں پیدا ہوں گی اور ابتلا آئیں گے مگر خدا سب کو درمیان سے اٹھا دے گا۔اور اپنے وعدہ کو پورا کرے گا۔اور خدا نے مجھے مخاطب کر کے فرمایا کہ میں تجھے برکت پر برکت دوں گا یہاں تک کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔سواے سننے والو! ان باتوں کو یا درکھو اور ان پیش خبریوں کو اپنے صندوقوں میں محفوظ رکھ لو کہ یہ خدا کا کلام ہے، جو ایک دن پورا ہوگا۔تجلیات الہیہ صفحہ 17,18 ، روحانی خزائن جلد 20 صفحہ 409,410) پس خدا کا کلام ایک دن پورا ہوگا۔ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی۔یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا مگر اس مقصد کے حصول کے لئے ہمیں اپنے اموال قربان کرنا ہوں گے، اپنے آرام سے ہاتھ اٹھانا ہوگا اور اس کی عزت دنیا میں قائم کرنے کے لئے ہر قسم کی ذلتیں برداشت کرنا ہوں گی اور نقصان اٹھانا ہوں گے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق عطا فرمائے اور ہماری حقیر قربانی قبول فرمائے۔مرزا ناصر احمد خليفة المسيح الثالث ( مطبوعه بروز نامه الفضل 22 مئی 1975ء) 200