تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 199
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم پیغام بر موقع سالانہ کانفرنس جماعت ہائے نائیجیریا ہمیں اپنے اموال قربان کرنا ہوں گے، اپنے آرام سے ہاتھ اٹھانا ہوگا پیغام بر موقع سالانہ کا نفرنس جماعت ہائے نائیجیر یا منعقدہ 29 ت31 مارچ 1975ء جان سے عزیز بھائیو! السلام عليكم ورحمة الله وبركاته اللہ تعالیٰ آپ کے اخلاص میں برکت دے۔اس کی مدد اور نصرت شامل حال رہے اور آپ کو اس کے فضل سے ہمیشہ اس کی خوشنودی اور رضا کی راہوں پر چلنے کی توفیق ملتی رہے۔آمین ان دنوں آپ اس کا نفرنس میں شرکت کے لئے جمع ہوئے ہیں۔یہ دن اور راتیں ذکر الہی، نوافل اور دعاؤں میں گزاریں اور در و دو تسبیح اور تحمید میں اپنے اوقات صرف کریں۔سلسلہ عالیہ احمد یہ خدا کا اپنے ہاتھ سے لگایا ہوا پودا ہے۔تند و تیز ہوائیں چلیں ، آندھیاں آئیں، مگر اس پودے کو نقصان نہ پہنچا سکیں۔یہ پنپتا رہا، بڑھتا چلا گیا۔اس لئے کہ یہ خدا کا اپنے ہاتھ سے لگایا ہوا پودا ہے۔کبھی اس کی حیثیت ایک کو نیل کی تھی ، آج یہ خدا کے فضل سے ایک تناور درخت بن چکا ہے۔جس کی شاخیں تمام دنیا میں پھیل چکی ہیں۔خدا کی باتیں پوری ہو کر رہیں گی اور وہ مقصد، جس کے لئے یہ سلسلہ قائم کیا گیا ہے، پورا ہوگا۔ساری دنیا اسلام کے نور سے منور ہوگی۔دلوں میں ایک پاک تبدیلی اور ایک تغیر پیدا ہوگا اور ایک دن ساری دنیا خدائے واحد کے سامنے جھکنے پر مجبور ہوگی۔انشاء اللہ۔وو جیسا کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے فرمایا ہے:۔خدا تعالیٰ نے مجھے بار بار خبر دی ہے کہ وہ مجھے بہت عظمت دے گا۔اور میری محبت دلوں میں بٹھائے گا اور میرے سلسلہ کو تمام زمین میں پھیلائے گا۔اور سب فرقوں پر میرے فرقہ کو غالب کرے گا اور میرے فرقہ کے لوگ اس قدر علم اور معرفت میں کمال حاصل کریں گے کہ اپنی سچائی کے نور اور اپنے دلائل اور نشانوں کی رو سے سب کا منہ بند کر دیں گے۔اور ہر ایک قوم اس چشمہ سے پانی پئے گی اور یہ سلسلہ زور سے بڑھے گا اور پھولے گا، یہاں تک کہ زمین پر محیط ہو جاوے گا۔بہت 199