تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 184 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 184

اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 03 جنوری 1975ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم ان کو خدا کے پیار کے نتیجہ میں اس طرف لے آئے گا اور وہ اس کی شاخوں پر بسیرا کریں گے۔ایک دن نوع انسانی ساری کی ساری اس درخت کی شاخوں پر بسیرا کر رہی ہوگی۔اور وہ منصوبہ جو آسمانوں پر بنایا گیا ہے اور جس کی بشارت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم نے امت محمدیہ کو دی تھی، وہی منصوبہ کامیاب ہوگا۔اور دنیا اپنے پیدا کرنے والے رب کی معرفت حاصل کر چکی ہوگی اور اس کی رحمتوں سے حصہ لینے والی ہوگی۔یہ ذمہ داری جماعت احمدیہ کے کندھوں پر ڈالی گئی ہے۔ہم خدا تعالیٰ کے شکر گزار بھی ہیں اور اس کے شکر کے ترانے بھی پڑھنے والے ہیں اور اس کے حضور عاجزانہ طور پر یہ دعا بھی کرنے والے ہیں کہ :۔اِيَّاكَ نَعْبُدُ وَإِيَّاكَ نَسْتَعِيْنُ ، اِهْدِنَا القِرَاطَ الْمُسْتَقِيمَ ) کہ اے خدا! ج قو تیں اور استعدادیں انفرادی اور اجتماعی طور پر تو نے ہمیں دی ہیں، ہم حتی المقدور کوشش کرتے ہیں کہ ان سے فائدہ اٹھائیں۔لیکن ہم یہ احساس رکھتے ہیں کہ جب تک مزید قو تیں اور طاقتیں اجتماعی طور پر ہمیں نہیں ملیں گی ، اشاعت اسلام کا وہ عالمگیر منصوبہ ، جو ہمارے سپر دہوا ہے، اس کو ہم کامیاب نہیں کر سکتے۔اس لئے خدا تعالیٰ سے استعانت کرتے اور اس کی مدد و نصرت کے ہم ہر آن طالب ہیں۔اور عاجزانہ دعاؤں میں اس نصرت کے حصول کے لئے لگے ہوئے ہیں۔اور یہ دعا بھی کرتے ہیں کہ زندگی کے ہر مرحلہ میں اور اس اجتماعی جدوجہد کے ہر موڑ پر اللہ تعالیٰ ہماری رہنمائی کرنے والا ہو۔اور ہمیں راہ ہدایت اور صراط مستقیم دکھانے والا ہو۔اور جماعت کو اجتماعی طور پر بھی صراط مستقیم پر قائم رکھے۔خدا تعالیٰ اپنے فضل سے خود ہمارا ہاتھ پکڑے اور ہمیں شاہراہ غلبہ اسلام پر آگے ہی آگے لے جاتا چلا جائے۔پس ہمارا ہر سال اللہ تعالیٰ کے فضلوں کا سال، برکتوں کا سال اور رحمتوں کا سال ہوتا ہے۔بلکہ ہمارا ہر سال پہلے سے زیادہ برکتوں، پہلے سے زیادہ رحمتوں اور پہلے سے زیادہ فضلوں کا سال ہوتا ہے۔اس لئے اس نئے سال کو بھی ہم ان عاجزانہ دعاؤں کے ساتھ شروع کرتے ہیں کہ کہیں ہماری کوئی کمزوری ان برکتوں کے حصول کے راستہ میں حائل نہ ہو جائے۔بلکہ جیسا کہ پہلے ہوتا چلا آیا ہے، اسی طرح اب بھی یہ نیا سال پہلے سے زیادہ رحمتوں، برکتوں اور فضلوں کو لانے والا ہو۔(مطبوعه روز نامه الفضل 17 جنوری 1975ء) 184