تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 177 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 177

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد پنجم خطاب فرمودہ 31 مارچ 1974ء تک انسان ترستار با، مگر اسے قائم نہیں کر سکا۔پھر اس دنیا میں جس ” دنیا کی جنت کا وعدہ دیا گیا ہے، وہ جنت نمایاں ہو کر سامنے آجائے گی۔آج کل تو دل کے اندر یہ اعتراض پیدا ہوتا ہے کہ قرآن کریم نے جن دو جنتوں کا وعدہ دیا ہے، ان میں سے اس دنیا کی جنت تو ہمیں ٹھیک طرح نظر نہیں آرہی۔جن کو نظر آرہی ہے، ان کو بھی دھندلی نظر آ رہی ہے۔لیکن اس وقت وہ جنت نمایاں ہو کر سامنے آجائے گی۔انشاء اللہ تعالیٰ ایسا ہی ہوگا۔لیکن یہ آسان کام نہیں ہے لیکن یہ محدود کام نہیں ہے لیکن یہ ایسا کام نہیں ہے، جو ہم سے انتہائی قربانیوں کا مطالبہ نہ کر رہا ہو۔اس مقصد کے حصول کے لئے روحانی دریا کے سامنے اتنا بڑا بند ہم اس لئے باندھ رہے ہیں کہ اس قدر طاقت پیدا ہو کہ پھر جو نہریں وہاں سے نکلیں ، ان سے دنیا کا ہر ملک سیراب ہو۔اور جو روشنی اس سے پیدا ہو، ہر جھونپڑی میں وہ روشنی پہنچے۔یہ مقصد ہم سے قربانی چاہتا ہے، بے حد قربانی ! بے انتہا قربانی !! اس کے لئے آپ تیارر ہیں۔کیونکہ یہ آخری معرکہ ہے، اس میں مخالفت اتنی شدید ہوگی کہ میں ڈرتا ہوں کہ اگر آج آپ کے سامنے بیان کروں تو آپ میں سے بعض کمزور دل کانپنا شروع کر دیں۔لیکن مخالفت خواہ کتنی ہی شدید کیوں نہ ہو جائے، خدا فرماتا ہے اور خدا کا یہ پیغام میں آپ کو پہنچا تا ہوں کہ یہ مخالفت شدید تو ہوگی مگر کامیاب نہیں ہوگی۔انشاء اللہ فتح ونصرت فتح و نصرت اسلام کے حق میں مقدر ہے۔خدا تعالیٰ کے پیار کو نوع انسانی نے محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے فیض اور قوت قدسیہ کے نتیجہ میں مہدی معہود کے ذریعے پانا ہے۔ہر انسان نے وہ پالیتا ہے، جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا ہے۔اور ہر انسان کے دل میں یہ احساس پیدا ہو جانا ہے کہ میں نے وہ پالیا ہے، جس کے لئے میں پیدا کیا گیا تھا۔انشاء اللہ تعالی۔یہ بڑی چیز ہے۔جہاں تک صد سالہ جو بلی ریز روفنڈ کا تعلق ہے، اس کے لئے آپ قربانیاں دے رہے ہیں۔آپ نے وعدے کئے ہیں، اللہ تعالیٰ ان وعدوں کو پورا کرنے کی آپ کو توفیق عطا فرمائے۔آپ نے تو وعدے کئے ہیں لیکن وہ نسلیں، جو بھی چھوٹی ہیں اور وہ احمدی، جوا بھی احمدیت میں داخل نہیں ہوئے ، انہوں نے تو یہ وعدے نہیں کئے اور نہ ان قربانیوں میں شامل ہوئے ہیں، خدا کرے کہ جس بشاشت کے ساتھ اور جس ایثار کے ساتھ آپ نے یہ وعدے کئے ہیں اسی محبت اور پیار اور ایثار کے ساتھ یہ دو آنے والی نسلیں بھی قربانیاں دیں۔ایک وہ نسل ، جو اس زمانہ میں بالغ ہوگی۔اور ایک وہ ، جو اس زمانہ میں احمد بیت میں داخل ہوگی۔جیسا کہ میں نے کہا ہے، اب ہمارے سارے Resources اور تنظیمیں بند کے ذریعے ایک جگہ اکٹھی ہو کر زبردست طاقت بننے والی ہیں۔اس لحاظ سے آپ کے بجٹ کا جو آج کا معیار ہے، اس کے 177