تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 146 of 1040

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 146

خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد پنجم غرض اب میں یہ بتا رہا ہوں کہ 100 زبانوں کا انتخاب کرنا اور اس بنیادی لٹریچر کا پہلے اردو میں تیار کرنا اور اس کی بنیاد بنانا ضروری ہے۔پھر ملک ملک ضروریات کے مطابق تبدیلی کرنی پڑے گی۔اس کے متعلق سوچنا پڑے گا اور مشورے کرنے پڑیں گے۔لیکن جہاں اور جس ملک کے لئے ہو سکے، اسے شائع کر دیا جائے۔اور اس طرح یہ منصوبہ سال بسال رو بعمل آتا چلا جائے۔پندرہ سال کے اندر اندر کم از کم ایک سو زبان میں اسلام کا بنیادی لٹریچر آ جانا چاہیے۔ہمیں لوگ اپنی جہالت اور نا واقفیت کی وجہ سے عام طور پر بغیر سوچے سمجھے کا فر کہہ دیتے ہیں۔حالانکہ بنیادی چیز تو حید ہے اور توحید پر بھی مختلف فرقوں کا اتحاد اور اتفاق نہیں ہے۔ہر مسئلہ میں غلط قسم کے عقائد اور بدعات شامل ہوگئی ہیں اور توحید بھی اس سے مستثنیٰ نہیں رہی۔بریلویوں نے اہل حدیث پر یہ الزام لگایا ہے اور اسے ان کے کفر کی وجہ جواز قرار دیا ہے کہ تمہارا یہ عقیدہ ہے کہ اگر کوئی شخص یہ سمجھے کہ نعوذ باللہ خدا تعالیٰ عملاً دل سے جھوٹ بولتا ہے تو تب بھی وہ کا فرنہیں ہوتا۔عجیب تمہاری تو حید ہے کہ خدا کے جھوٹ بولنے تک پہنچ گئے ہو۔جب یہ بات میرے سامنے آئی تو میں نے سوچا کہ اس قسم کی بدعات جماعت کے سامنے آنی چاہئیں۔اس کے لئے میں ایک کتاب تیار کروارہا ہوں، وہ آپ کے سامنے آ جائے گی۔میں سمجھتا ہوں کہ یہی ایک وجہ مہدی معہود کی ضرورت کے لئے کافی ہے۔ایک فرقہ جس کی بڑی طاقت ہے، اللہ تعالیٰ نے ان کے لئے پٹرول کی دولت کے خزانے کھول دیئے ہیں، ان کے اوپر یہ الزام ہے کہ تمہارا یہ عقیدہ ہے کہ اگر کوئی شخص یہ عقیدہ رکھتا ہو کہ اللہ تعالی عملا جھوٹ بولتا ہے، نعوذ باللہ تو تب بھی یہ عقیدہ اسے اسلام سے خارج نہیں کرتا۔اسی طرح توحید کا عقیدہ بھی رکھتے ہیں اور قبروں پر سجدے بھی کرتے ہیں۔توحید بھی ہے اور یہ عقیدہ بھی ہے کہ ہم تو خدا سے دعا کرتے ہی نہیں۔ایک دفعہ شیخ بشیر احمد صاحب مرحوم مجھے کہنے لگے کہ ملتان کا ایک پیر پرست، جو بڑا لکھا پڑھا اور ظاہری علوم کے لحاظ سے بہت اونچا آدمی ہے، وہ کہتا ہے کہ ہم جب دعا کے لئے ہاتھ اٹھاتے ہیں تو ہمارا پیر سامنے آکر کھڑا ہو جاتا ہے۔ہم اس سے مانگتے ہیں، خدا سے تھوڑ اما نگتے ہیں۔یہ عقیدہ ہے اور ساتھ توحید کا اقرار بھی ہے۔سوزبانوں میں اسلام کی بنیادی تعلیم کی اشاعت کے وقت بھی ہمیں اس بات کو مد نظر رکھنا پڑے گا کہ مختلف جگہوں پر مختلف بدعات پائی جاتی ہیں، ان کو سامنے رکھ کر تبدیلی کرنی پڑے گی۔تا کہ ہر زبان والا جب اسے پڑھے تو اپنے بد عقائد اور بدعات کو اپنے دماغ سے دور کر سکے۔پس سوزبانوں میں اسلام کی بنیادی تعلیم کی اشاعت جو ہے، اس میں پہلے سو زبانوں کا انتخاب کرنا ضروری ہے۔پھر بنیادی تعلیم کی شکل معین کرنی 146