تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 136
خطاب فرمودہ 29 مارچ 1974ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم گا۔ایک وہ غریب انسان کہ جس کے پاس کھانے کے لئے روٹی تک نہیں ہوتی ، وہ ہزاروں کی قربانی کی نہیں دے سکتا۔لیکن خدا تعالیٰ نے مال بھی دیا، خدا تعالیٰ نے مال قربان کرنے کا جذ بہ بھی دیا۔خدا تعالیٰ نے صحت بھی دی ، خدا تعالیٰ نے اپنی راہ میں صحت قربان کرنے کی توفیق بھی عطا کی۔خدا تعالیٰ نے علم اور فراست بھی دی اور خدا تعالیٰ ہی نے اس علم اور فراست کو اس کے دین کو غالب کرنے میں خرچ کرنے کی توفیق بھی عطا کی۔خدا تعالیٰ نے تجربہ بھی دیا، تجربے کو بڑھایا بھی اور جوں جوں تجر بہ بڑھتا گیا، توں توں عشق خداوندی بھی بڑھتا گیا اور اس تجربے سے بھی اللہ تعالیٰ ہی کی راہ میں کام کرنے کی توفیق اس جماعت نے پائی، جسے دنیا نے دھتکار دیا تھا۔جس کے پاس مال وزر نہیں تھا، سیاسی اقتدار نہیں تھا۔مگر وہ چیز تھی، جس کے بعد کسی اور چیز کی ضرورت باقی نہیں رہتی۔وہ اپنے رب سے راضی تھے اور ان کا رب ان سے راضی تھا۔اتنا لمبا عرصہ نسلاً بعد نسل یہ توفیق پاتے چلے جانا، ہم سے یہ مطالبہ کرتا ہے کہ ہمارے سر ہمیشہ اس کے حضور شکر کے طور پر اس کی حمد کرتے ہوئے جھکے رہیں۔اور چونکہ اللہ تعالیٰ نے یہ وعدہ کیا ہے کہ جو میراشکر گزار بندہ بنے گا، اسے میں پہلے سے زیادہ دوں گا، اس لئے ایک پہلے سے زیادہ بڑھتے ہوئے اور مضبوط اور شدت اختیار کئے ہوئے عزم کے ساتھ ہم نے اس کی راہ پر تیز سے تر ہو کر آگے ہی آگے بڑھتے چلے جانا ہے۔پس خاص طور پر ان دو چیزوں کو سامنے رکھنا ہے۔یعنی ایک حمد اور دوسرے عزم کو۔ہم نے خدا کی خاطر قربانیاں دے کر اسلام کو غالب کرنے کی کوشش کرنی ہے۔پھر جیسا کہ میں نے اعلان کیا تھا، وہ سال جو جو بلی کا سال ہوگا ، وہ 23 مارچ 1989 ء سے شروع ہوگا اور اسی سال جلسہ سالانہ پر اپنی انتہاء کو پہنچے گا۔جو بلی سال کے جو پروگرام ہیں، ان کے متعلق ہم آج آخری فیصلہ نہیں کر سکتے۔ہم نہیں جانتے کہ ان پندرہ سالوں میں دنیا میں اسلام کے حق میں کیا کیا انقلاب بپا ہونے والے ہیں؟ وہ تو خدا تعالیٰ کے علم میں ہیں۔لیکن ہم آج یہ تو سوچ سکتے ہیں کہ ہم نے کس نہج پر اس سال کو، جو 23 مارچ 1989ء کو شروع ہوگا اور جلسہ سالانہ پرختم ہوگا، منانا ہے۔جو بلی کا جو سال یورپ میں منایا جائے گا، وہ مثلاً انگلستان میں منایا جائے گا، مختلف وقتوں میں امریکہ میں منایا جائے گا اور اس طرح مغربی افریقہ میں ایک یا ایک سے زائد جگہ منایا جائے گا، مشرقی افریقہ میں منایا جائے گا، انڈونیشیا میں منایا جائے گا اور ہندوستان میں منایا جائے گا اور نبی آئی لینڈ میں منایا جائے گا۔یہ تو آج بھی ہم سوچ سکتے ہیں۔کیونکہ وہاں جماعتیں بڑی تعداد میں قائم ہو چکی ہیں۔لیکن ہو سکتا ہے کہ 10, 5 سال میں بعض ممالک میں جماعتوں کی تعداد اور ان کا اخلاص اتنا بڑھ جائے کہ ہمیں بعد میں اپنا یہ پروگرام بدلنا پڑے۔اس لئے ہم نے 136