تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 86
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 105 اپریل 1974ء تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد پنجم سعودی عرب کے سفیر کہتے ہیں کہ احمدیوں کو حج پر نہیں جانا چاہیے۔مگر ہم ایک کے بعد دوسری مسجد بنا رہے ہیں۔اس وقت تک انہوں نے درجنوں نئی مسجدیں بنادی ہیں۔ان میں اسلام کی ایک نئی روح پیدا ہوگئی ہے۔وہاں کئی نئی جماعتیں قائم ہو چکی ہیں۔اور یہ اس روحانی بند کی برکت ہے، جسے نصرت جہاں منصوبہ اور ریز روفنڈ کا نام دیا گیا تھا۔جماعت احمدیہ کی روحانی ترقی میں شدت پیدا کرنے کے لئے اور اس کی رفتار ترقی کو بڑھانے کے لئے اب ایک اور زبر دست روحانی بند صد سالہ احمد یہ جوبلی منصوبہ ہے۔اس منصوبہ کے لئے فنڈ ا کٹھا ہو رہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے جماعت احمدیہ کو اس منصوبہ میں مالی قربانی پیش کرنے کی بے مثال توفیق عطا فرمائی ہے۔پچھلے جتنے بھی بند تھے، ان سے روحانی نہریں نکلیں اور بنجر علاقے سیراب ہوئے۔اور جماعت احمدیہ نے انفرادی اور اجتماعی ہر دورنگ میں روحانی ترقی کی۔اور اس کے نتیجہ میں اس نئے بند کی تعمیر ممکن ہوئی اور جماعت احمدیہ میں مالی قربانی کی ایک نئی روح پیدا ہو گئی ہے۔نصرت جہاں ریز روفنڈ کے وقت بہت سے دوستوں کا یہ خیال تھا کہ شاید میری یہ خواہش پوری نہ ہو سکے گی کہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کی خلافت کے جتنے سال ہیں، اتنے لاکھ روپے جمع ہو جائیں۔مگر جماعت نے اس فنڈ میں بڑی قربانی دی۔چنانچہ میری خواہش تو 51 لاکھ روپے کی تھی مگر اللہ تعالیٰ کے فضل سے پچھلے تین سالوں میں قریب 3 5 لاکھ روپے جمع ہو چکے ہیں۔فالحمد للہ علی ذالک۔یہ ان رفعتوں کا نتیجہ ہے کہ جماعت احمدیہ میں روحانی طور پر بصیرت پیدا ہوگئی۔قوم کو دور بین نگاہ ملی اور ان کی فراست تیز ہوگئی اور ان کے ایمان بڑھ گئے اور تقویٰ کی راہوں پر چلنے سے ان کے دلوں میں بشاشت پیدا ہوگئی۔چنانچہ دوستوں نے صد سالہ احمدیہ جوبلی منصوبہ میں اب تک قریباً دس کروڑ کے وعدے کر دیئے ہیں۔میں نے پچھلے خطبہ جمعہ میں یہ اعلان کیا تھا کہ نو کروڑ بیس لاکھ روپے کے وعدے آچکے ہیں اور پھر دو گھنٹے کے بعد مجلس مشاورت کے افتتاحی اجلاس میں نو کروڑ ، چون لاکھ کا اعلان کیا تھا۔میرا خیال ہے، اب تک نو کروڑ ستر ، اسی لاکھ تک وعدے پہنچ چکے ہیں اور ابھی یہ سلسلہ جاری ہے۔اب کبھی تو یہ حال تھا کہ بڑی تنگ ودو کے بعد اور بڑی فکر کے بعد، بڑی دعاؤں کے بعد جماعت نے نصرت جہاں ریز روفنڈ میں 53 لاکھ روپے کی مالی قربانی دی۔لیکن اب ایک نیا بند باندھنے کا منصوبہ خدا تعالیٰ نے ہمارے سامنے رکھا تو جماعت نے بڑی بشاشت کے ساتھ 53لاکھ کے مقابلے میں قریب دس کروڑ روپے کی قربانی کے وعدے کر دیئے۔اور جیسا کہ میں نے مجلس مشاورت پر بھی بتایا تھا، دراصل یہ ایک زبر دست تیاری ہے، نئی صدی کے استقبال کی۔اس پندرہ ، سولہ سال کے عرصہ میں ہم نے نے مشن کھولنے ہیں، نئی مساجد بنانی ہیں، 86