تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 85
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 05 اپریل 1974ء رو تحریک جدید ایک بہت بڑا روحانی بند ہے خطبہ جمعہ فرمودہ 105 اپریل 1974ء ہماری جماعت کے ایک تو عام چندے ہیں۔چندہ عام ہے، چندہ وصیت ہے، چندہ جلسہ سالانہ ہے، یہ عام چندے ہیں، جن کے نتیجہ میں جماعت احمد یہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے روحانی لحاظ سے بلند سے بلند تر ہورہی ہے۔لیکن بلندی کی طرف اس کی حرکت میں اتنی تیزی نہیں، جتنی روحانی بند باندھنے کے ساتھ آنی چاہیے۔پھر اللہ تعالیٰ نے جماعت احمد یہ میں نظام خلافت قائم فرمایا۔خلیفہ وقت کی ایک ذمہ داری یہ ہے کہ وہ روحانی بند (Dam) بنائے۔چنانچہ حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے علاوہ اور بہت سے اہم کاموں کے تحریک جدید کے نام سے ایک بہت بڑا روحانی بند تعمیر کیا۔تحریک جدید کی مالی قربانیاں عام چندوں سے مختلف تھیں۔اس کا نتیجہ یہ ہوا کہ جماعت احمدیہ کواتنی روحانی رفعتیں عطا ہوئیں کہ روئے زمین پر جماعت احمدیہ کی شکل بدل گئی۔گو پہلے چند بڑے بڑے ملکوں میں جماعت قائم تھی لیکن اس میں وسعت نہیں تھی۔پھر جب تحریک جدید کا روحانی بند تعمیر ہوا تو جس طرح نہریں نئے سے نئے بنجر علاقوں میں پانی لے جا کر ان کو آباد کرتی ہیں، اسی طرح تحریک جدید کے اس بند کے ذریعہ احمدیت نے افریقہ میں دور دور تک اسلام کے روحانی پانی کو پہنچایا۔پھر یورپ میں پہنچایا، امریکہ میں پہنچایا اور جزائر میں پہنچایا۔یہ ایک عظیم الشان روحانی بند تھا، جس سے جماعت احمدیہ کو اسی طرح طاقت حاصل ہوئی، جس طرح مادی پانی کے بند ہوتے ہیں اور ان کے ذریعہ بجلی کی طاقت بھی پیدا ہوتی ہے اور اس سے انسان دوسرے فائدے بھی اٹھاتا ہے۔پھر خلافت ثالثہ کے زمانہ میں فضل عمر فاؤنڈیشن کے نام سے ایک چھوٹا سا روحانی بند تعمیر کیا گیا۔اس سے بھی خدا کے فضل سے جماعت کو بہت ترقی مل رہی ہے۔اس سے ذرا بڑا بند نصرت جہاں ریز روفنڈ کے نام سے بنایا گیا۔اس روحانی بند کے ذریعہ مغربی افریقہ میں ایک سال کے اندراندرسولہ ہسپتال قائم ہو گئے اور بہت سے نئے سکول اور کالج کھل گئے۔اس مالی قربانی کے نتیجہ میں اللہ تعالیٰ نے برکتیں عطا فرمائیں۔لوگوں کو خدمت دین کا شوق پیدا ہوا۔مجھے نائیجریا سے ایک دوست کا خط آیا ہے کہ 85