تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 84
اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 29 مارچ 1974ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک جلد پنجم پانچ کروڑ تک یہ رقم پہنچ جائے۔اگر چہ میں اپیل اس کی نہیں کرتا۔اس وقت میں نے صرف خواہش کا اظہار کیا تھا۔جماعت نے پانچ کروڑ کے وعدے کر دیئے۔پھر میں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کی رحمت اس رنگ میں نازل ہوتی ، مجھے نظر آرہی ہے کہ میں سمجھتا ہوں کہ نو کروڑ تک پہنچ جائیں گے۔پھر میں نے کہا تھا، جتنی ضرورت ہوگی ، پہنچیں گے۔ضرورت کا مجھے علم نہیں مگر میرے رب کو اس کا علم ہے۔اس کے مطابق خدا تعالی مال کا انتظام کرتا چلا جائے گا۔اور اس وقت جو دفتر میں رجسٹر میں لکھے جاچکے، وہ وعدے نو کروڑ ہیں لاکھ تک چلے گئے۔یعنی نو کروڑ سے آگے نکل گئے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ان وعدوں کا رخ اس ضرورت کی طرف ہے، جو اللہ تعالیٰ کے علم میں ہے۔ہمارے علم میں نہیں۔پس مخلصانہ طور پر تہہ دل سے اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہو کر زبان سے اور اپنے افعال سے اور اپنے خیالات سے اور جذبات سے سُبحَانَ الله وَالْحَمْدُ لِلہ پڑھیں کہ اللہ تعالیٰ کی توفیق کے بغیر اور اس کے پیار کے بغیر اور اس کی رحمت کے بغیر اور اس کی قدرت کے بغیر انسان کو اس کی راہ میں قربانیاں دینے کا موقع بھی نہیں ملتا۔اور درود پڑھیں، اس عظیم ہستی پر، جس کے طفیل دنیا آہستہ آہستہ اپنے پیدا کرنے والے رب کو پہچانے لگی ہے، یعنی حضرت محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وعلی آلہ وسلم اللہ تعالیٰ ہمیں اس حمد کے ساتھ اس عزم کی بھی توفیق دے کہ جو میں نے اس پندرہ سالہ عرصہ کا ایک ماٹو جماعت کے سامنے رکھا تھا کہ اگلے پندرہ سال میں حمد اور عزم، ان دوستونوں کے اوپر ہم نے زندگی کی عمارت تعمیر کرنی ہے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اس کی توفیق دے۔اللہ تعالیٰ ہمیں اپنا شکر ادا کرنے کی توفیق عطا کرے کہ اس کی توفیق کے بغیر ہم اپنے پیدا کرنے والے رب کا شکر بھی ادا نہیں کر سکتے۔اللہ تعالیٰ ہمیں مخلصانہ شکر ادا کرنے کی توفیق دے۔تا کہ یہ جو وعدہ دیا گیا ہے کہ تم شکر کرو گے تو میں مزید دوں گا۔وہ مزید ہمیں ملے۔اور اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق عطا کرے کہ جب مزید ہمیں ملے تو ہم مزید قربانیاں اس کے حضور پیش کر کے اس سے بھی بڑھ کر حاصل کرنے کی توفیق پائیں۔اور یہ ایک تسلسل، ایک چکر چلتا ہی رہے اور ہما را قدم بلند سے بلند تر ہوتا چلا جائے۔اللھم آمین۔(رجسٹر خطبات ناصر، غیر مطبوعہ ) 84