تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد پنجم ۔ 1974ء تا 1982ء) — Page 83
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔جلد پنجم اقتباس از خطبه جمعه فرمودہ 29 مارچ 1974 ء میں کچھ اور خواہشات بھی پیدا ہوئیں اور پھر میں نے ان کا اعلان کیا۔جلسہ سالانہ پر میں نے کہا کہ میں اس منصوبہ کے لئے اڑھائی کروڑ روپے کی اپیل کرتا ہوں اور اسی وقت میں نے یہ اعلان بھی کیا کہ میری یہ خواہش ہے اور مجھے امید ہے کہ ایسا ہو جائے گا کہ اس فنڈ میں پانچ کروڑ کی رقم آجائے گی۔بعد میں اللہ کے فضلوں کو دیکھ کر گذشتہ دنوں اپنے چند روزہ قیام لاہور کے دوران 08 مارچ 1974ء کے خطبہ جمعہ میں ، میں نے یہ اعلان کیا کہ نظر ایسا آرہا ہے اور میں امید کرتا ہوں کہ یہ فنڈ نو کروڑ تک پہنچ جائے گا۔اور ساتھ میں نے یہ کہا کہ اصل بات یہ ہے کہ سوال اڑھائی کروڑ یا پانچ کروڑ یا نو کروڑ کا نہیں ، سوال ہے، اسلام کو غالب کرنے کے منصوبے اور تدابیر جو ہمارے ذہن میں آتی ہیں، ان کو عملی جامہ پہنانے کا۔چونکہ اللہ تعالیٰ نے آسمانوں پر یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس زمانہ میں اسلام ساری دنیا پر غالب آئے اور چونکہ اس کام کے لئے اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے جماعت احمدیہ کو چنا ہے، اس لئے اصول یہ ہے کہ اس منصو بہ کو کا میاب کرنے کے لئے جتنی بھی رقم کی ضرورت ہوگی، اللہ تعالیٰ اس کا سامان پیدا کرے گا۔خواہ وہ رقم نہیں کروڑ تک کیوں نہ ہو۔ضرورت کا ہمیں علم نہیں۔ان پندرہ سالوں میں پندرہ مختلف گروہ جماعت میں داخل ہونے والے ہیں۔جو نئے سرے سے کمانے لگیں گے۔ان کی قربانیاں تو ہمارے سامنے نہیں آئیں۔پھر اللہ تعالیٰ کس رنگ میں کتنی رحمتیں کرتا ہے، اس کا بھی ہمیں علم نہیں۔لوگ اب بھی اپنے وعدے بڑھا رہے ہیں۔دو مہینے میں بھی بعض لوگوں نے اپنے وعدے بڑھا دیئے ہیں۔اس عرصہ میں بھی بڑھاتے رہیں گے۔پس میں یہ بتارہا تھا کہ جب انسان کا دل اللہ اور اس کی بنائی ہوئی فطرت سے موافقت رکھتا ہے، جسے ہم قلب سلیم کہتے ہیں تو مومنانہ جرات کے ساتھ بیان کی بھی اسے توفیق ملتی ہے۔اور مومنانہ قربانی اور ایثار سے بشاشت کے ساتھ اعمال صالحہ بجالانے کی بھی اسے قوت عطا کی جاتی ہے۔چنانچہ آج میں اللہ تعالیٰ کی حمد سے معمور ہو کر اور اس کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے یہ اعلان کرتا ہوں کہ ابھی شوری نہیں شروع ہوئی ، اس میں چند گھنٹے باقی ہیں اور صد سالہ احمد یہ جو بلی فنڈ میں عطایا کے وعدے نو کروڑ ، ہمیں لاکھ تک پہنچ گئے ہیں۔اور اس میں بھی وہ وعدے شامل نہیں، جن کا مجھے علم ہے۔لیکن جن کی اطلاع متعلقہ دفتر کو ابھی نہیں پہنچی اور وہ بھی میرا خیال ہے کہ شاید 50 لاکھ کے لگ بھگ ہوں گے۔اور ابھی وعدے آ رہے ہیں اندرون ملک سے بھی آرہے ہیں، باہر سے بھی آرہے ہیں۔دیکھو! خدا کتنا پیار کرنے والا ہے۔اس نے مجھ سے اعلان کروایا کہ جماعت اڑھائی کروڑ کی قربانی دے اور مجھے اور جماعت کو توفیق دی کہ وہ یہ قربانی دے۔پھر مجھ سے اس خواہش کا اظہار کر وایا کہ 83