تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 962 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 962

خطاب فرمودہ 26 دسمبر 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم بخارات اور ان کے برے اثرات کو منادیتی ہے۔اے خدا! تیری محبت کی گرمی ہمارے وجود کر گرم رکھے اور ہمیں عمل پیہم کی تو فیق عطا کرتی رہے۔تاکہ دنیا بھی یہ سمجھ لے، دنیا بھی یہ جان لے کہ اور دنیا بھی یہ پہچان لے کہ ہمارا رب اور ان کا رب جماعت احمدیہ کے ساتھ ہے اور اس کی مدد اس کو حاصل ہے۔اور اس کے فرشتے اس کی نصرت کے لئے آسمانوں سے نازل ہوتے ہیں۔اور دنیا کو یہ بات بھی سمجھ میں آجائے کہ آسمانوں پر جو فیصلہ ہو چکا ہے، زمین کی کوئی طاقت اسے ٹال نہیں سکتی۔پس ہماری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری حقیر کوششوں کو قبول فرمائے۔اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل ہماری کوششوں کو ، ہماری قربانیوں کو اور اس ایثار کو جو اس کے حضور جماعت احمد یہ اور اس کے افراد کی طرف سے خلوص نیت کے ساتھ پیش کیا جاتا ہے، قبول فرمائے۔اور دینی اور دنیوی برکات سے ہمارے گھروں کو بھر دے۔اور اے خدا! جس طرح تو نے ہمارے دلوں میں اپنی محبت کی شمع روشن کی ہے، اسی طرح ہماری آنے والی نسلوں کے دلوں میں بھی اپنی محبت کی ایسی تپش پیدا کر کہ وہ ان کے دل سے ہر دوسری چیز کو جلا کر راکھ کر دے۔اللہ کے سوا ہماری اور ہماری نسلوں کی توجہ کو کوئی چیز اپنی طرف کھینچنے والی نہ ہو۔جب ہم تیری آواز پر لبیک کہتے ہوئے ، اپنے گھروں سے نکلیں تو اے ہمارے رب ! تو ہمارا بھی حافظ و ناصر ہو اور جن کو پیچھے ہم اپنے گھروں میں چھوڑ آئے ہیں، ان کی حفاظت فرما۔ہم تیرے عاجز بندے ہیں تو اپنے فضل سے ہم سب کی حفاظت اور خوشحالی اور بہتری کے سامان پیدا کر۔دعا تو آج کی دنیا کی اور آج کے زمانہ کی ایک ہی ہے۔(باقی تو ذیلی دعائیں ہیں ) اور وہ یہ کہ اے ہمارے رب! تو نے اسلام کے آخری غلبہ کی اور حضرت محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی محبت دنیا کے ہر دل میں پیدا ہو جانے اور توحید حقیقی کا جھنڈا ہر گھر میں لہرانے کی جو بشارتیں دی ہیں، اے ہمارے پیارے رب کریم ! تو اپنے فضل سے ایسے سامان پیدا کر کہ یہ بشارتیں ہماری زندگیوں ہی میں پوری ہو جائیں۔تاکہ جب ہم اس دنیا سے رخصت ہوں تو ہمارے دل اس خوشی سے معمور ہوں کہ جو فرض ہمارے کمزور کندھوں پر عائد کیا گیا تھا۔اس کو ہم نے تیری ہی توفیق سے اے ہمارے مولا! اور تیری رضا کے مطابق ادا کر دیا ہے۔اے ہمارے رب ! تو ایسا ہی کر اللهم آمین اللهم آمین، اللهم آمین !!! آواب دعا کرلیں۔مطبوعه روزنامه الفضل 11 جنوری 1974 ء) 962