تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 963 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 963

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خلاصه خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1973ء ہمارا عزم یہ ہے کہ دنیا کے ہر ہوٹل کے ہر کمرے میں قرآن مجید رکھوادیں خلاصہ خطاب فرمودہ 27 دسمبر 1973ء بر موقع جلسہ سالانہ حضور نے فرمایا:۔"۔۔۔امسال افریقہ کے 5 ممالک کے 31 ہوٹلوں میں 2867 قرآن مجید رکھوائے گئے۔ہمارا عزم یہ ہے کہ دنیا کے ہر ہوٹل کے ہر کمرے میں قرآن مجید رکھوا دیں“۔پھر حضور انور نے تحریک جدید کے کام کا جائزہ لیا اور بتایا کہ اس کے ماتحت انگریزی ، ڈچ ، جرمنی، ڈینش، انڈو نیشین اور سواحیلی زبانوں میں قرآن مجید کے تراجم ہو چکے ہیں۔19 نئی مساجد تعمیر ہوئی ہیں۔سکنڈری سکول اور تین میڈیکل سینٹر کام کر رہے ہیں“۔حضور نے نصرت جہاں سکیم کے ماتحت ہونے والے کام کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے جماعت سے ایک لاکھ پونڈ کا مطالبہ کیا تھا اور 5 سال میں افریقہ کے مختلف ممالک میں 16 طبی مراکز قائم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔مگر خدا تعالیٰ کے فضل سے ڈیڑھ سال کے عرصہ میں 16 سے زیادہ طبی مراکز قائم ہو چکے ہیں اور جماعت نے ایک لاکھ کی بجائے دو لاکھ پونڈ ( پچاس لاکھ روپیہ ) اس مد میں پیش کر دیا۔اور آمد اس کی 70لاکھ روپیہ تک پہنچ گئی ہے۔وو آخر میں حضور نے فرمایا:۔۔۔۔۔ہماری جماعت کی ابتدائی حالت یہ تھی کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے لنگر خانہ میں ایک کنواں لگوانے کے لئے 250 روپے کی تحریک فرمائی اور حضرت ڈاکٹر خلیفہ رشید الدین صاحب رضی اللہ عنہ کو خط میں تحریر فرمایا کہ ہم نے آپ کے ذمہ 2 آنہ چندہ لگایا ہے۔لہذا آپ یہ دو آنے بھجوا دیں۔یہ ابتدا تھی اور اس کے مقابلہ میں اب یہ حالت ہے کہ 25 لاکھ روپیہ کی اپیل کی جاتی ہے اور جماعت پچاس لاکھ روپے سے بھی زیادہ شرح صدر سے پیش کر دیتی ہے۔ہمارے قلوب اللہ تعالیٰ کی حمد سے ہمیشہ لبریز رہنے چاہئیں کہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر کتنا فضل واحسان ہے“۔( مطبوعه روزنامه الفضل 29 دسمبر 1973 ء ) 963