تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 928 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 928

اقتباس از خطبه جمعه فرمود و 05اکتوبر 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم میں نے پہلے بھی کئی دفعہ بتایا ہے کہ ہم نے مغربی افریقہ میں جو ڈاکٹر بھیجے تھے، جن میں سے بعض بڑے پرانے اور تجربہ کار ڈاکٹر تھے اور چھٹیاں لے کر وہاں گئے ہوئے ہیں۔کام چلانے کے لئے ہم نے ان کو 500 پاؤنڈ کی رقم دی تھی ( بیرون پاکستان کی مالی قربانیوں میں سے ) اور اس کے بعد انہوں نے وہاں سے جو پیسے کمائے ، وہ بھی وہیں خرچ کر دیئے۔کیونکہ ہم میں سے کسی فرد کو ذاتی طور پر مال سے دلچسپی نہیں ہے۔جہاں خدا کی راہ میں مال خرچ ہونا چاہیے ، وہاں خرچ ہوتا ہے۔افریقی ممالک کے متعلق اس وقت یہی ہورہا ہے۔ہماری ریت اور روایت یہی ہے کہ جو کچھ ہم اللہ کے فضل سے کسی ملک میں کماتے ہیں، وہ اسی ملک پر خرچ کر دیتے ہیں۔اور جو ہم اس ملک میں نہیں کماتے ، ( کمانا اس معنی میں نہیں، جس معنی میں مزدور کماتا ہے بلکہ اس معنی میں کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے جو کچھ دیتا ہے ) دوسرے ملک میں ہمیں حاصل ہوتا ہے، وہ بھی ہم ان ملکوں میں حسب ضرورت بھجوا دیتے ہیں۔مثلاً یہ 500 پاؤنڈ فی ڈاکٹر جو رقم دی گئی تھی، وہ بھی ہم نے باہر سے بھجوائی تھی۔اب مثلاً غانا کو لے لیں۔غانا میں اس تھوڑے سے عرصہ میں جوقریباً دو سواد و سال کا عرصہ یا زیادہ سے زیادہ اڑھائی سال کا ہوگا ، اس میں ہسپتالوں کی دو نہایت شاندار عمارتیں تعمیر ہو چکی ہیں۔اور نی عمارت قریباً دس، دس لاکھ روپیہ خرچ ہوا ہے۔اس میں وہ خرچ شامل ہے، جومستقبل قریب میں ہونے والا ہے۔جو اس وقت تک خرچ ہو چکا ہے، وہ تو کوئی پانچ ، چھ لاکھ روپے کا ہے۔لیکن ابھی بہت سے سامان وہاں جانے والے ہیں۔اور اس طرح خرچ دس لاکھ روپے تک پہنچ جائے گا۔اللہ تعالیٰ نے اپنی رحمت سے اپنی ہی قائم کردہ جماعت کو توفیق دی ہے کہ وہ اس کی راہ میں خرچ کرے۔جن ڈاکٹروں کو ہم نے 500 پاؤنڈ دے کر وہاں بھیجا تھا، ان ڈاکٹروں کے ہسپتالوں کی عمارتوں پر اللہ تعالیٰ کی توفیق سے 500 پاؤنڈ کے مقابلہ میں 35 ہزار پاؤنڈ خرچ ہو چکا ہے اور ابھی اور خرچ ہونے والا ہے۔گویا ایک اور 50 کی نسبت سے تو ہم خرچ کر چکے ہیں اور ابھی اور خرچ بھی ہوگا۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کیا ہی خوب فرمایا تھا کہ دو گھر سے تو کچھ نہ لائے“ یہ رقم بھی کیا ہم گھر سے لے کر گئے یا آپ نے دی یا یہ صرف آپ کی قربانیوں کا حصہ ہے؟ نہیں۔یہ تو اللہ تعالیٰ کی رحمت کا نتیجہ ہے۔اس نے اپنے خاص تصرف سے اپنی قدرت کی تاروں کو ہلا دیا اور ہمارے لئے دولت کے سامان پیدا کر دیئے۔اور ایک ملک میں دو ہسپتال بن گئے۔دوسرے ممالک میں 928