تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 927 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 927

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 105اکتوبر 1973ء چوتھا انقلاب جو دنیا میں بپا ہو چکا ہے، سو سال کے اندر اپنے عروج کو پہنچ جائے گا 22 خطبہ جمعہ فرمودہ 05 اکتوبر 1973ء اور تیسری بات جو میں اس وقت کہنا چاہتا ہوں، وہ یہ ہے کہ ہم نے نصرت جہاں کے نام ، سے ایک منصوبہ بنایا تھا اور پچھلے تین سال سے زائد عرصہ میں ہم اس پر عمل کرتے رہے ہیں۔اس منصوبہ کے دو حصے ہیں۔ایک اس کی بنیادوں کو مضبوط کرنے کے لئے مالی قربانیاں دینا۔اور دوسرے اس کی بنیادوں پر منزل پر منزل بناتے چلے جانا۔جہاں تک مالی لحاظ سے قربانیاں دینے کا سوال ہے، ہم عاجز بندوں کا یہ منصوبہ اور یہ تدبیر اس سال ختم ہو رہی ہے۔مالی قربانی کے سلسلہ میں دوستوں نے جو وعدے کئے تھے اور جن کو انہوں نے تین سالوں پر پھیلا کر پورا کیا ہے، اس کا تھوڑا سا حصہ باقی ہے۔اس وقت یہاں کے صحیح اعداد و شمار تو میرے ذہن میں نہیں۔کیونکہ مجھے رپورٹ نہیں ملی۔لیکن انگلستان کی جماعت سے میں نے رپورٹ لی تھی اور وہ اس کا وقت میرے ذہن میں ہے۔خلافت ثانیہ جتنے سالوں پر ممتد تھی ، اس کے لحاظ سے انہوں نے 51 ہزار پاؤنڈ کے وعدے نصرت جہاں کے منصوبہ کے لئے تھے۔جن میں سے وہ 46/47 ہزار پاؤنڈ ادا کر چکے ہیں۔4/5 ہزار پاؤنڈ بھی باقی ہے۔ان کو میں نے توجہ دلائی تھی کہ تھوڑی سی رقم باقی رہ گئی ہے، اس کی جلد ادائیگی کریں۔قریباً اسی نسبت سے پاکستان اور بیرون پاکستان کی جماعتوں کا بقایا ہوگا۔پس جہاں تک مال کے وصول کرنے کا تعلق ہے، اگر میں نے مہلت دی تو زیادہ سے زیادہ جلسہ سالانہ تک دے سکتا ہوں، اس سے زیادہ مہلت دینا، میرے بس کی بات نہیں ہے۔اس کی طرف میں ابھی اشارہ کر دوں گا۔بہر حال میں آپ سے اس وقت تاکید کہنا چاہتا ہوں کہ جن دوستوں کے ذمہ نصرت جہاں سکیم کے وعدے ہیں، وہ جلد ادا کر دیں۔غالباً نومبر میں آخری سال ختم ہو رہا ہے۔لیکن آج میں ایک مہینے کی اور مہلت دے دیتا ہوں۔20 دسمبر سے پہلے پہلے بقایا جات ادا ہو جانے چاہئیں۔نصرت جہاں کا دفتر نوٹ کرے اور جماعتوں کے ذمہ دار احباب اسے یاد رکھیں کہ اس کے بعد کوئی رقم اس مد میں وصول نہیں کی جائے گی۔ہم وصولی کے کھاتے بند کر دیں گے۔باقی رہیں، وہ برکتیں جواللہ تعالیٰ نے اس سکیم سے وابستہ فرمائی ہیں، وہ تو انشاء اللہ بڑھتی چلی جائیں گی۔اللہ تعالیٰ بڑی برکتیں دینے والا اور بڑی رحمت اور پیار کا سلوک کرنے والا ہے۔927