تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 77 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 77

تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطاب فرمودہ 12 اکتوبر 1966ء ہوں کہ یہ شخص ، جس رنگ اور جس شکل میں یہاں پھر رہا ہے، اس کی حیثیت اور ہے۔لیکن جب یہ تبلیغ کے لئے مرکز سے باہر جاتا ہے تو خدا تعالیٰ اسے اٹھا کر کہیں سے کہیں لے جاتا ہے۔چوہدری کرم الہی صاحب ظفر ا سپین میں مبلغ ہیں۔وہاں دنیوی لحاظ سے ان کی کوئی حیثیت نہیں۔وہ شہر کے ایک چورا ہے میں چھا بڑی لگا کر عطر بیچ رہے ہوتے ہیں۔لیکن ایک حیثیت ان کی یہ ہے ، وہ جنرل فرینکو کو بھی بے دھڑک مل لیتے ہیں۔اب دیکھو، یہ قوت ان کے دل میں کس چیز نے پیدا کی؟ یہ قوت ان کے اندر اسی احساس نے پیدا کی ، خدائے قادر و توانا کے غلام در ، شاہان وقت کے بھی معلم و استاد ہوتے ہیں۔سپین ایک کیتھولک ملک ہے۔اس کے رہنے والے نہایت متعصب عیسائی ہیں۔اسلام کی تبلیغ بھی وہ کھل کر نہیں کرنے دیتے۔لیکن وہاں ایک چھابڑی والے کو اللہ تعالیٰ یہ طاقت عطا کر دیتا ہے کہ وہ وہاں اسلام کی تبلیغ کرتا ہے۔چوہدری صاحب کے جو خطوط آتے ہیں، ان سے معلوم ہوتا ہے کہ ان کی پرواز بہت اونچی ہے۔وہ ا بڑے اونچے طبقہ میں جاتے ہیں اور تبلیغ اسلام کرتے ہیں۔یہاں کے چھابڑی فروشوں کو بھی اپنی اس حیثیت کا احساس کرنا چاہیے۔وہ گور بوہ میں چھابڑی فروش ہیں لیکن جب وہ باہر تبلیغ کے لئے جاتے ہیں تو ان کی حیثیت اور ہو جاتی ہے۔چوہدری کرم الہی صاحب ظفر کی حیثیت بھی پین میں آپ کی طرح ایک چھا بڑی فروش کی ہے۔لیکن وہ بڑی حیثیت کے لوگوں کے پاس چلے جاتے ہیں اور انہیں تبلیغ کرتے ہیں۔انہوں نے سابق بادشاہ کو، جنہیں وہاں سے نکال دیا گیا ہے، لٹریچر بھیجا۔جوابا بادشاہ نے انہیں شکریہ کا خط لکھا اور وعدہ کیا کہ وہ ضرور اس لٹریچر کا مطالعہ کرے گا۔اسلامی اصول کی فلاسفی اور بعض دوسری کتابیں، جو سپینش اور فرانسیسی زبانوں میں شائع کی گئی ہیں، انہوں نے بعض پروفیسروں کو بھیجی ہیں، جو انہیں پڑھتے ہیں۔اور ان پر ان کتابوں کا اثر ہے۔ان میں سے کئی پروفیسروں نے انہیں لکھا ہے کہ ہم نے ابھی تک ایسی عمدہ کتابیں نہیں پڑھی تھیں۔اب دیکھو، ایک چھابڑی فروش ، جس کی بظاہر وہاں کوئی حیثیت نہیں، ملک کے سربراہ کو بھی ملتا ہے اور اسے تبلیغ کرتا ہے۔تو یہ محض اللہ تعالیٰ کا فضل ہے۔مولوی عبد الکریم صاحب شرما، جو اس وقت یہاں بیٹھے ہیں، جب تبلیغ کے میدان میں جائیں گے تو ان کی حیثیت اور ہو جائے گی۔وہ وہاں خدا تعالیٰ کے نمائندے ہوں گے، اسلام کے نمائندے ہوں گے، رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے نمائندے ہوں گے، حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے نمائندے ہوں گے۔پس میں ان سے کہوں گا کہ آپ سے خدا تعالیٰ کے وعدے ہیں، جو ضرور پورے ہو کر رہیں گے۔آپ کے لئے کوئی چیز ناممکن نہیں ہے۔خدا جانتا ہے کہ مشرقی افریقہ میں اسلام کے غلبہ کے 77