تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 909
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جولائی 1973ء ہے، یہ کام ہو وہ اس کا انتظام بھی کرے گا۔ہماری ساری توقعات اللہ تعالیٰ کی ذات والا صفات سے وابستہ ہیں۔اس نے اس ذمہ داری کو نباہنے کے لئے یہ نہیں کہا کہ ہر انسان مثلاً اگر دنیا میں ڈیڑھ ارب گھر ہو تو ڈیڑھ ارب گھر میں قرآن کریم پہنچانے کے لئے ( حمائل سائز قرآن کریم جو بڑا ستا نظر آتا ہے ) نو ارب روپے چاہئیں۔خدا تعالیٰ نے مجھ پر اور آپ پر یہ ذمہ داری نہیں ڈالی کہ ہم نوارب روپیہ اکٹھا ہیں۔خدا تعالیٰ نے مجھ پر اور آپ پر یہ ذمہ داری ڈالی ہے کہ جو کام تم کر سکتے ہو اس کو انتہا تک پہنچا دو۔جو شخص دو پیسے دینے کی استطاعت رکھتا ہے وہ اگر دھیلا دیتا ہے تو گنہگار ہے لیکن جو شخص دو پیسے دینے کی استطاعت رکھتا ہے اور دو پیسے دے دیتا ہے۔تو اس نے گویا اپنی کوشش اور تد بیر کو انتہا تک پہنچانے کی وجہ سے اللہ تعالیٰ کے انتہائی پیار کو حاصل کر لیا۔اور ایک دوسرا شخص جو خدا کی راہ میں 20 ہزار روپے دے سکتا ہے۔اگر اس نے 10 ہزار روپے دیئے تو اس نے گویا اپنی تدبیر کو انتہا تک نہ پہنچانے کی وجہ سے اس سے کم پیار حاصل کیا، جس نے دو پیسے کے دو پیسے دے دیئے۔کیونکہ نہ دو پیسے دینے کا حکم ہے نہ 20 ہزار روپے دینے کا حکم ہے اور نہ 20 لاکھ دینے کا حکم ہے۔خدا تعالیٰ کا حکم یہ ہے کہ اپنی طاقت کے مطابق انتہائی کر نے یا نے۔قربانی کر جاؤ۔جواب طلبی خدا نے کرنی ہے۔میں نے یا آپ میں سے کسی نے نہیں کرنی۔اس لئے انسان کو سوچنا پڑے گا، اور اپنے اندرونہ پر نگاہ ڈالنی پڑے گی کہ وہ اپنے نفس کو کہیں جھوٹی تسلی تو نہیں دے رہا کہ مجھ میں اس سے زیادہ کی طاقت نہیں تھی۔اس لئے قربانی نہیں دے سکتا تھا۔خدا تعالیٰ نے فیصلہ کرنا ہے کہ تمہارے اندر طاقت تھی یا نہیں۔تاہم یہ بڑے خوف کا مقام ہے۔اس تدبیر کو انتہا تک پہنچانے کے مختلف طریقے ہیں۔کچھ آپ سے ذاتی اور کچھ آپ کی جماعت سے تعلق رکھتے ہیں۔کچھ پاکستان کی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔کچھ بیرون پاکستان کی جماعتوں سے تعلق رکھتے ہیں۔کچھ ساری دنیا کے احمدیوں کی مجموعی زندگی جسے احمدی زندگی کہا جاتا ہے، اس سے تعلق رکھتے ہیں۔جن کا تعلق بیرون پاکستان کی جماعتوں سے ہے مثلاً جو ذمہ داریاں انگلستان یا یورپ کی جماعتوں پر ہیں یا امریکہ کی جماعتوں پر ہیں یا مغربی افریقہ کی جماعتوں پر ہیں یا مشرقی افریقہ کی جماعتوں پر ہیں، ان کے متعلق احباب سے مشورہ کرنا بھی ہمارے لئے ضروری ہے۔بیرون پاکستان کے احباب جماعت سے باتیں کرنا، اسلام کا تبلیغ اور قرآن کریم کی ہمہ گیر اشاعت کے متعلق سوچنا اور موقع پر مختلف کمیٹیاں مقرر کرنا اور منصوبے بنانا یا دوسرے لفظوں میں صحیح طور پر اعداد وشمار اکٹھے کرناوغیرہ بہت سے کام کرنے پڑتے ہیں۔قرآن کریم نے کہا ہے۔909