تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 905
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم - اقتباس از خطبه جمعه فرموده 13 جولائی 1973ء غرض ہر گھر میں قرآن کریم پہنچانا ایک بہت بڑا کام ہے۔اور اس سے بھی بڑھ کر ہر فرد واحد کے ہاتھ میں، اس کی اپنی زبان میں قرآن کریم پہنچانا ، اس سے بھی بڑا کام ہے۔کیونکہ گھر کے مکین ایک وقت میں دومیاں بیوی اور بچے بھی ہوتے ہیں۔اِلَّا مَا شَاءَ اللہ بعض گھروں میں بچے نہیں ہوتے۔عموماً ہر گھر میں چار پانچ بچے ہوتے ہیں۔یہ اور بات ہے کہ کسی کہ ہاں ہالہ کے ہالہ بچے ہوتے ہیں۔(ہالہ بنگالیوں کی اصطلاح ہے۔ایک ہالہ میں چار بچے ہوتے ہیں ) گوکشمیریوں کے ہاں بھی بہت بچے ہوتے ہیں۔تاہم بنگالی اس میں مشہور ہیں۔وہ یہ نہیں کہتے کہ ہمارے اتنے بچے ہیں۔بلکہ وہ یہ کہتے ہیں کہ ہمارے اتنے ہالہ بچے ہیں۔اگر کوئی یہ کہے کہ صرف چار ہالہ بچے ہیں، تو اس کا مطلب ہے کہ اس کے سولہ بچے ہیں۔گویا ہر گھر میں بچوں کی تعداد کم و بیش ہوتی ہے۔تاہم بڑے بچوں کے لئے بھی ہر گھر میں قرآن کریم پہنچانا ہے۔تم اگر یہ سوچو اورگھبر اؤ اور کہو کہ ہمارے اوپر ذمہ داری نہیں ہے۔تو تمہاری مرضی۔لیکن اگر تمہارے دل میں صدق اور صفا اور وفا ہے ، اور اللہ تعالیٰ کی صفات کو مانتے اور اس کی بشارتوں پر ایمان لاتے ہو، تو تمہیں یہ بات تسلیم کرنی پڑے گی کہ تمہارے اوپر یہ بات فرض کر دی گئی ہے۔البتہ یہ بھی ہے کہ یہ کام بہت وسیع ہے۔یہ ذمہ داری بہت بھاری ہے۔اور یہ کام اتنی دولت کا محتاج ہے کہ آج ہماری وسعت یا ہماری دولت یا ہماری طاقت اس کو نباہ نہیں سکتی۔لیکن جس ہستی نے یہ وعدہ کیا ہے کہ میں تمہارے ذریعہ یہ کام کرواؤں گا۔وہ ہمیں پیسے بھی دے گا۔وہ ہمارے اندر ہمت اور وسعت بھی پیدا کرے گا۔وہ اپنی قادرانہ صفات کے جلوے ہمارے وجود میں ظاہر فرمائے گا۔کیونکہ وہ ہر چیز پر قادر ہے۔اس لئے اس بات کی تو فکر نہیں کرنی چاہئے کہ ہمارے پاس وسائل نہیں۔یہ کام کیسے ہوگا۔احباب کو یاد ہوگا میں نے 1970ء میں کہا تھا کہ خدا نے مجھے کہا ہے کہ افریقی ممالک میں غلبہ اسلام کی مہم میں شدت اور تیزی پیدا کرنے کیلئے کم از کم ایک لاکھ پاؤنڈ سٹرلنگ خرچ کرو۔میں نے کہا، مجھے یہ فکر نہیں ہے کہ پیسے کہاں سے آئیں گے۔دولت اور خزانوں کا مالک تو خود خدا تعالیٰ ہے۔اس نے کہا ہے تو وہ خود اس کا انتظام فرمائے گا۔یہ تو ایک ایسی بات ہے کہ اگر کوئی آدمی اپنے نوکر کو یہ کہے کہ مہمان آگئے ہیں۔تم جا کر چار آنے کا رہی لے آؤ۔وہ کہے حضور پیسے دو۔کہے میں پیسے نہیں دوں گا۔وہ کہے گا، پھر دہی کہاں سے لاؤں۔اگر ایک عقلمند مالک وہی کا حکم دیتے ہوئے نوکر کے ہاتھ پر پیسے بھی رکھ دیتا ہے تا کہ وہ فورا ہی لے آئے۔تو وہ جو تمام حکمتوں کا سر چشمہ ہے اور عقل و فراست کا منبع ہے اور ہر امر کا مصدر ہے، اس کے متعلق تم یہ خیال کرتے ہو کہ وہ تمہیں وسیع پیمانے پر قرآن کریم کی اشاعت کا حکم دے اور 905