تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 894
خطبہ جمعہ فرمودہ 06 جولائی 1973ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم تھا، لیکن پھر بھی مسٹر ٹالبرٹ ہم سے بڑا اچھا تعلق رکھتے تھے۔ان کے زمانہ میں بھی ہمارا یہ معاملہ سرخ فیتہ کی زد میں رہا۔ایک لمبے عرصہ تک کارروائی ہوتی رہی۔کچھ سمجھ نہیں آرہا تھا کہ کب اور کیا فیصلہ ہو گا ؟ کبھی کوئی مشکل پیش آ جاتی تھی۔کبھی کہتے تھے دستاویز کے الفاظ درست نہیں۔غرض یہ معاملہ بڑے لمبے عرصہ تک چلتا رہا۔یوں سمجھئے کہ اس بات کو قریباً تین سال ہو گئے تھے۔چنانچہ اللہ تعالیٰ نے فضل فرمایا۔اب چند دن ہوئے اطلاع آئی ہے کہ ہمارے حق میں فیصلہ ہو گیا ہے۔پہلے یہ اطلاع ملی کہ پریذیڈنٹ ٹالبرٹ نے نقشہ پر منظوری دیدی ہے لیکن کچھ قانونی کام کرنے باقی ہیں۔پھر اب یہ اطلاع ملی ہے کہ باقاعدہ منظوری کے بعد دستاویز ہائیکورٹ میں رجسٹر ہوگئی ہے۔گو اس میں انہوں نے ایک شرط تو لگائی ہے اور وہ شرط یہ بتاتی ہے کہ انہوں نے اس کا کچھ بھی نہیں لیا، یا اگر کچھ لیا ہے تو وہ بھی برائے نام ہے۔یوں سمجھیں کہ بالکل مفت ملی ہے لیکن وہ شرط ہے بالکل جائز۔شرط یہ ہے کہ جن مقاصد کے لئے زمین دی گئی ہے اگر جماعت احمد یہ اس کا استعمال نہ کرے یا نہ کرنا چاہے یانہ کرسکتی ہو تو وہ اس زمین کو بیچ نہیں سکتی بلکہ یہ حکومت کو واپس چلی جائے گی۔یہ شرط معقول ہے ہمیں اس پر کوئی اعتراض نہیں۔یہ تو سوا پکڑ ہیں۔ہمیں تو انشاء اللہ اگلے دس پندرہ سال میں وہاں کے لئے معلوم نہیں مزید کتنے سینکڑے ایکٹر زمین کی ضرورت ہوگی۔غرض لائبیریا میں زمین مل گئی ہے۔اس زمین کو جلد استعمال میں لانے کے لئے ایک تو فوری طور پر وہاں ایک سکول کھلنا چاہئے۔دوسرے ہسپتال کھولنے کے لئے ایک ڈاکٹر جانا چاہئے۔تیسرے سکول اور ہسپتال کی عمارتوں پر رقم خرچ کرنی پڑے گی۔شروع میں میرا خیال ہے کہ شاید آٹھ دس ہزار پاؤنڈ ( قریباً 2لاکھ 70 ہزار روپے) کی رقم درکار ہے۔بعد میں تو مزید اخراجات بھی ہوتے ہیں، جو بہر حال کرنے پڑتے ہیں۔یہ دس ہزار پاؤنڈ بھی بڑی رقم ہے۔خصوصاً آجکل کے حالات میں جب کہ زرمبادلہ کی پاکستان میں کمی ہے۔اس لئے یہاں سے تو یہ رقم بھجوانا سر دست مشکل ہے۔ہمیں ملک پر بوجھ بھی نہیں ڈالنا چاہئے۔یہ بوجھ تو انشاء اللہ بیرون پاکستان کی جماعتیں اٹھا لیں گی۔(انگلستان نے نصرت ریز روفنڈ میں 52 ہزار پاؤنڈ کے وعدے کئے تھے۔ان کی طرف سے 35 ہزار پاؤنڈ سے زائد ادا ئیگی ہو چکی ہے۔بقیہ رقم بھی وہ جلد ادا کر دیں گے یہ کوئی ایسی بات نہیں۔اللہ تعالیٰ خود اپنے فضل سے پیسوں کا انتظام کرتا ہے۔اب لائبیریا کے سکول اور ہسپتال کے لئے بھی کر دے گا۔بہر حال یہ بڑی خوشی کی بات ہے، کہ اللہ تعالیٰ نے اپنے فضل سے ہمیں ایک نئے ملک میں ایک چھوٹے کالج (جو بعد میں کسی وقت بڑا بھی ہو سکتا ہے ) اور ایک بڑے ہسپتال کے لئے ایک سوا ایکڑ زمین 894