تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 893
تحریک جدید- ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 06 جولائی 1973ء ہمارے مبلغ نے گوان سے یہ تو کہا تھا کہ حضرت صاحب یہاں آئے ہوئے ہیں۔آپ اس موقع پر ہمارے مشن ہاؤس اور ہسپتال وغیرہ کے لئے ہمیں ایک سو ایکٹر زمین کا تحفہ دیں۔لیکن ان سے یہ نہیں کہا گیا تھا اور نہ خواہش کی گئی تھی۔نہ ہمارا خیال تھا اور نہ ایسا خیال پیدا ہو سکتا تھا، کہ وہ جو استقبالیہ دعوت دیں گے ، اس میں اس کا اعلان بھی کر دیں گے۔چنانچہ انہوں نے ہمیں جو استقبالیہ دیا، جس میں سب وزراء اور بڑے بڑے افسر اور دیگر صاحب اثر ورسوخ شہری بھی شامل تھے۔اس میں انہوں نے اپنی تقریر کے دوران اچانک یہ اعلان بھی کر دیا، کہ میں نے جماعت احمدیہ کو سوا یکٹر زمین دینے کا وعدہ کیا ہے۔اس موقع پر ان کے ذہن میں یہ بات پیدا ہوئی اور اس کا انہوں نے اظہار کر دیا۔میں سمجھتا ہوں اس میں ضرور کوئی خدائی حکمت تھی۔کیونکہ بعد میں جو حالات پیدا ہوئے ، ان سے بھی یہ پتہ لگتا ہے کہ بڑا اچھا ہوا۔بھری محفل میں حکومت کے سب ذمہ دار افراد کی موجودگی میں ان کے پریذیڈنٹ کی طرف سے یہ اعلان ہو گیا کہ میں نے امام جماعت احمدیہ کو ایک سوا سیکٹر زمین دینے کا وعدہ کیا ہے۔جب میں وہاں گیا تھا تو اس وقت ان کی عمر 85 سال کے لگ بھگ تھی۔گو بڑے بوڑھے آدمی تھے لیکن بڑی ہمت والے انسان تھے۔پچھلے سال ان کی وفات ہوگئی۔زمین کے متعلق دفتری کارروائی جاری رہی تھی۔یہ کارروائی بہر حال کچھ وقت لیتی ہے۔پھر وہاں کی اکثر زمینیں جنگلات کی صورت میں پڑی ہوئی ہیں۔جنگلات بھی ایسے کہ جن میں نہ کوئی پٹواری گیا اور نہ کوئی قانون گو، جن میں نہ کوئی نشان لگا اور نہ حد بندی ہوئی۔بس ایک وسیع جنگل ہے جو خالی پڑا ہوا ہے۔علاوہ ازیں وہاں پر زمین کی دوہری ملکیت ہے۔حکومت بھی مالک ہے اور کئی افراد یا پرانے قبائل کی بھی ملکیت ہے۔جب کوئی حصہ زمین فروخت ہوتا ہے، تو اس کی قیمت کا ایک حصہ حکومت لیتی ہے اور ایک حصہ قبائل کو ملتا ہے۔یہ گویا کچھ اس قسم کا انتظام ہے جو ہمارے یہاں سے بالکل مختلف ہے۔مجھے اس کی تفصیل کا پور اعلم بھی نہیں۔صرف اتنا جانتا ہوں کہ ہمارے ملک سے ان کا انتقال اراضی کا نظام بہت مختلف ہے۔غرض پریذیڈنٹ ٹب مین صاحب کی زندگی میں تو سو ایکڑ زمین ہمیں نہ مل سکی۔لیکن جب ان کی وفات ہوئی تو چونکہ ان کے آئین کے مطابق وہاں کا نائب صدر نئے انتخابات تک صدر بن جاتا ہے۔اس لئے مسٹر ٹالبرٹ جو وہاں کے نائب صدر تھے اور بڑی اچھی شخصیت کے مالک تھے۔صدر بن گئے ان سے بھی میری ملاقات ہوئی تھی۔یہ بھی ہمارے ساتھ بڑا تعلق رکھتے تھے لیکن جو تعلق پریذیڈنٹ ٹب مین کے دل میں ہمارے لئے تھا، جس کا انہوں نے اظہار بھی کیا تھا۔مسٹر البرٹ کا ہمارے ساتھ ویسا تعلق تو نہیں 893