تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 895
تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمود 06 جولائی 1973ء دے دی ہے۔جماعت کو اپنے رب کریم کی کثرت سے حمد کرنی چاہئے تا کہ اللہ تعالیٰ کا پیار ہمارے لئے اور زیادہ جوش میں آئے اور زیادہ حسین پیرایہ میں جلوہ گر ہو۔ہم ہر آن اللہ تعالیٰ کے فضلوں اور اس کی رحمتوں کے مورد ٹھہریں۔اللہ تعالیٰ کا ہر چھوٹا اور بڑا فضل انسان پر ذمہ داری بھی عائد کرتا ہے۔یوں ویسے اللہ تعالیٰ کا کوئی فضل چھوٹا تو نہیں ہوتا، البتہ نبی لحاظ سے اپنی ہی دینی حالت اور ذمہ داری کے مقابلہ میں ہم کسی کو چھوٹا اور کسی کو بڑا کہہ دیتے ہیں۔پس یہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل ہے۔100 ایکڑ زمین مل گئی۔لیکن اس فضل کے ساتھ ہی جماعت پر یہ ذمہ داری بھی آپڑی ہے کہ جماعتیں ڈاکٹر مہیا کریں۔اساتذہ دیں اور اخراجات کے لئے رقم فراہم کریں۔جب آپ اللہ تعالیٰ کی دی ہوئی توفیق سے پر انتظام کر لیں گے تو پھر اللہ تعالیٰ اس سے بھی بڑا افضل نازل فرمائے گا۔ہمارا یہ مشاہدہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے فضل ہر آن زیادہ شدت کے ساتھ نازل ہو رہے ہیں۔جس وقت خدا تعالیٰ اپنے فضل سے آپ کو لائبیریا میں سکول اور ہسپتال کے لئے عمارتیں بنانے اور اساتذہ اور ڈاکٹر بھجوانے کی توفیق عطا فرمائے گا، تو پھر آپ کی ذمہ داری اور بڑھ جائے گی۔ان لوگوں کی تربیت کرنے اور ان سے پیار کرنے کی ذمہ داری بہت بڑھ جائے گی۔وہ قومیں پیار کی بھوکی ہیں۔آپ کو اسی حسین قول اور شیریں گفتار کے ساتھ ان سے پیش آنا پڑے گا ، جس طرح کہ حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے بنی نوع انسان کے ساتھ الفت اور اخوت کی تعلیم دی اور خود اس پر چل کر دکھایا تھا۔بنی نوع انسان کے دل جیتنے کی ذمہ داری سے کما حقہ عہدہ برآ ہونے کے لئے ضروری ہے کہ ہم آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے اسوہ حسنہ کو ہمیشہ پیش نظر رکھیں اور بنی نوع انسان سے الفت اور اخوت کا کوئی موقع رائیگاں نہ جانے دیں۔یہ سلسلہ نسلاً بعد نسل چلتا رہے گا اور اس میں وسعت پیدا ہوتی رہے گی۔اس لئے آئندہ نسلوں کی تربیت کی ذمہ داری کوئی معمولی ذمہ داری نہیں ہے یہ بڑا اہم کام ہے۔آئندہ نسل کی تعلیم و تربیت کی ضرورت دن بدن بڑھ رہی ہے۔کیونکہ ہر نسل تعداد میں پہلے سے زیادہ ہوتی ہے۔خدا تعالیٰ کا یہی قانون چل رہا ہے۔اس لئے جہاں جماعت احمدیہ پر ہر آن اللہ کا فضل نازل ہورہا ہے، وہاں ہر فضل پہلے سے زیادہ ذمہ داریاں بھی ڈالتا ہے اور ساتھ ہی پہلے سے بڑھ کر الہی فضلوں کو جذب کرنے کے سامان بھی پیدا کرتا ہے۔اسی طرح یہ تسلسل جاری رہتا ہے۔اسی حقیقت کو میں عام طور پر ان الفاظ میں بیان کیا کرتا ہوں، غلبہ اسلام کی شاہراہ پر ہنستے مسکراتے آگے بڑھتے چلے جانے کے سامان آپ کے لئے پیدا ہوتے رہتے ہیں۔جس کے نتیجے میں ہماری زبان پر بے اختیار الحمد للہ الحمد لله الحمد للہ کے الفاظ جاری رہتے ہیں۔895