تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 864 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 864

ارشادات فرمودہ 102 اپریل 1972ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم کی خواہش ہے، نہ ہمارا کوئی مطالبہ ہے۔بلکہ اس تصور سے ہی ہم کانپ اٹھتے ہیں کہ اپنے محسن اور خالق و مالک کے سامنے کوئی شرطیں رکھیں۔وقف کا قبول ہونا جانا ہی فلاح ہے۔ہمیں اس تجویز سے سخت صدمہ پہنچا ہے۔اس پر حضور نے فرمایا:۔وو جب یہ تجویز مرکز میں پہنچی تو مرکز غور کرتا ہے کہ آیا یہ مجلس مشاورت میں پیش ہونی چاہیے یا نہیں ؟ پیش ہونی چاہیے تو اس وجہ سے پیش ہونی چاہیے۔اس قسم کی سفارشیں میرے پاس آتی ہیں۔اس تجویز کے متعلق سفارش نہیں آئی تھی کہ یہ تجویز پیش نہیں ہونی چاہیے۔لیکن جب یہ تجویز میں نے پڑھی تو مجھے اتنا دکھ ہوا کہ آپ اس کا اندازہ نہیں کر سکتے۔پھر میں نے سوچا کہ اس دکھ میں آپ کو بھی شریک کروں اور جو زخم میری روح پر لگایا گیا ہے، آپ بھی اس زخم کا مزہ چکھیں۔اس لئے میں نے یہ تجویز مجلس شوری میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ورنہ صدرانجمن احمدیہ کی سفارش تھی کہ اسے مجلس میں پیش نہ کیا جائے۔حقیقت یہ ہے کہ ایک واقف کے خیالات جوٹوٹے پھوٹے الفاظ میں ادا کئے جاسکتے ہیں، وہ آپ نے واقفین کے منہ سے سن لئے ہیں۔اور جو واقف نہیں ہیں، جنہوں نے اس دنیا کا مزہ نہیں چکھا، اس کا حسن نہیں دیکھا، اس کا سرور حاصل نہیں کیا ، خدا کی محبت کے جو جلوے اس میدان میں انسان پر ظاہر ہوتے ہیں، وہ ان پر ظاہر نہیں ہوئے کہ اس دنیا کے رہنے والوں کے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کریں۔اس لئے میں یہ اعلان کرتا ہوں (اور یہی غرض تھی اس تجویز کوشوری میں رکھنے کی ) کہ اس قسم کی ساری تجاویز ہمیشہ رد کر دی جاتی ہیں۔ایسی تجاویز آئندہ پیش نہیں ہوں گی۔رپورٹ مجلس شوری منعقدہ 31 مارچ تا 2 10اپریل 1972 ء ) 864