تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 853
تحریک جدید- ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از تقریر فرموده 31 مارچ 1972ء قیمتی تھے۔لیکن بعض دفعہ جنگ کے بعد ایک گڑھا کھود کر بہت سے صحابہ کی نعشوں کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دفن کیا اور واپس تشریف لائے۔انہوں نے قربانی دی اور خدا تعالیٰ کی جنتوں میں چلے گئے۔ہم انتظار کر رہے ہیں۔ہمارے لئے تو دو ہی راستے ہیں۔یا اس دنیا کے بہترین سرور اور جو عقل میں آنے والی خوشیاں اور خوشحالیاں ہیں، وہ مل جائیں گی یا اس دنیا کی کامیابیاں ملیں گی۔تیسرا کوئی ALTERNATIVE ( متبادل) نہیں ہے۔پس ہمیں کون ہرا سکتا ہے؟ قرآن کریم نے فرمایا ہے کہ تم زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتے ہو کہ تم ہماری جان لے لو۔پس ہم بھی ان لوگوں کو جو نا سمجھ اور بے علم اور جاہل ہیں، یہی کہتے ہیں کہ تم زیادہ سے زیادہ یہی کر سکتے ہو۔لیکن یہ کہ ہماری حرکت میں تم روک بن جاؤ اور ہمیں آگے بڑھنے سے روک دو اور اس میں STAGNATION پیدا ہو جائے یا جو کامیابیاں اور ہماری روحانی مسرتیں ہیں اور ہم اللہ تعالیٰ کے جو بے شمار فضل صبح سے لے کر شام تک دیکھتے ہیں، ان کے راستے میں تم حائل ہو جاؤ، یہ ناممکن ہے۔جب خدا کا نور ہم پر نازل ہوتا ہے، ہمارے سامنے اگر دس ہزار آدمیوں کی دیوار بنی ہوئی ہو تو وہ اس سے بھی نکل کر ہم تک آجائے گا۔کون ہے، جو خدا تعالیٰ کے فضلوں کے ہم تک پہنچنے کے راستے میں روک بن جائے ؟ اور کون ہے، جو آج غلبہ اسلام کی مہم کو نا کام کرنے میں کامیاب ہو جائے ؟ یہ تو نہیں ہوگا۔انشاء اللہ۔البتہ ہم پر جو ذمہ داریاں ہیں، وہ ہمیں بشاشت سے نباہنی چاہئیں۔صدرا انجمن احمد یہ اور تحریک جدید کی سندھ میں جو زمینیں ہیں، وہ 1935ء میں خریدی گئی تھیں۔ان کو آباد کرنے لئے ان پر بڑی محنت کرنی پڑی اور بڑا روپیہ خرچ کرنا پڑا۔اور اس میں سے کما کر بہت سا روپیہ اس پر لگا دیتے تھے۔اور اب قیمتیں بڑھیں، سب کچھ ہوا تو اس کی آمد سوا چھ لاکھ روپے ہے۔اور وہاں افریقہ میں پہلے سال جو پودا لگا، اسے تم نے دیکھ لیا۔قریباً ساڑھے نو لاکھ روپے آمد ہوئی ہے۔اور ابھی پورا سال نہیں گذرا۔میں نے بتایا کہ بعض ڈاکٹروں کو نو مہینے، کسی کو آٹھ مہینے اور کسی کو سات مہینے ہوئے ہیں اور ایک ڈاکٹر تو ابھی پہنچے ہیں، وہ ابھی کام شروع نہیں کر سکے۔کئی ایک کے راستے میں روکیں پڑ گئیں۔سامان نہیں پہنچا، اس لئے وہ ابھی تک کام شروع نہیں کر سکے۔تو کون ہے، جو خدا تعالیٰ کے خزانوں کی کھڑکیاں بند کر سکے؟ کسی ماں نے ایسا بچہ نہیں جناء نہ آئندہ جنے گی۔یہ خدا کے وعدے ہیں، جو اپنے وقت میں ضرور پورے ہوں گے۔لیکن خدا تعالیٰ کے سارے وعدے ذمہ داریاں ڈالتے ہیں۔آپ ان ذمہ داریوں کے متعلق سوچا کریں اور مجھے بھی چاہئے کہ میں بھی سوچا کروں۔کیونکہ ایک تو ذاتی طور پر میں نے ان ذمہ داریوں کو نباہنا ہے۔دوسرے قوم کی 853