تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 778 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 778

خطبہ جمعہ فرموده 29 اکتوبر1971ء منصور تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم مو بہ کو مالی سہارا دینے والی ہے۔اس میں پاکستان کی جماعت نے گذشتہ سال قریباً بارہ، تیرہ لاکھ دیا۔اس لئے عذر معقول بھی ہے۔لیکن کسی نئے کام میں ہاتھ ڈالنے کے یہ معنی نہیں ہوا کرتے کہ جو کام ہو رہا ہے، اس میں رکاوٹ پیدا ہو جائے۔تحریک جدید کا کام بنیادی اہمیت کا حامل ہے۔اور ہماری ضرورتیں دن بدن بڑھ رہی ہیں۔ان بڑھتی ہوئی ضرورتوں کو پورا کرنے کی کوشش کرنا اور کرتے رہنا، یہ جماعت کا فرض ہے۔اور جماعت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔اور اللہ تعالیٰ جس حد تک توفیق دے، اپنے مالوں کو (جو دراصل اپنے نہیں ) اس کے حضور پیش کر دینا چاہیے۔حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے وَمِمَّا رَزَقْنَهُمْ يُنْفِقُونَ کے ایک معنی یہ بھی کئے ہیں کہ یہ مت خیال کرو کہ مال تمہاری کوشش سے آتا ہے۔بلکہ خدا تعالیٰ کی طرف سے آتا ہے۔غرض مال جب ہمارا ہے ہی نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا ہے تو پھر یہ تو اس کا احسان ہوا کہ اس نے ہمیں فرمایا کہ یہ مال میں تمہیں دیتا ہوں اور تم اس میں سے میری راہ میں خرچ کرو اور میں تمہیں ثواب دوں گا۔مثلاً جس طرح ایک چھوٹا بچہ جو بھی کما نہیں رہا، پانچویں یا چھٹی یا ساتویں میں پڑھ رہا ہے، اس کے والدین اسے ایک روپیہ دیتے ہیں اور کہتے ہیں کہ جا کر وقف جدید کے چندے میں دے دو۔اب وہ روپیہ اس نے کما کر نہیں دیا۔لیکن اس طرح ایک عادت پڑی اور ثواب کا ایک ذریعہ بن گیا۔پس یہ سمجھنا کہ باپ تو بچے کے لئے ثواب کے سامان پیدا کرنے کا اہل ہے اور اس کی توفیق رکھتا ہے لیکن اللہ تعالیٰ ایسا نہیں کرتا یا نہیں کر سکتا، یہ غلط ہے۔حقیقت یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ ہی ایسا کرتا ہے۔باپ نے تو وہ اٹھنی یا روپیہ بھی جو دیا، اس کا اپنا نہیں تھا۔کیونکہ سے تو کچھ نہ لائے جو اللہ تعالیٰ نے مال اسے دیا تھا، اس میں سے ایک تو اس نے اس رنگ میں دیا کہ اس خدمت کو اپنی طرف منسوب کر لیا اور کہا کہ میں نے دیا۔اور دوسرے اس رنگ میں دیا کہ اپنے بچے کو کہا کہ تم خرچ کرو، میرے ثواب میں تم بھی شریک ہو جاؤ۔غرض خدا تعالیٰ پر ہمارا احسان نہیں بلکہ اللہ تعالیٰ کا ہم پر احسان ہے کہ وہ ہمیں مال دیتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ میری راہ میں خرچ کرو اور ثواب حاصل کر لو۔مال تو اللہ کا تھا، اس پر ثواب نہیں ملنا چاہیے تھا۔778