تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 777 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 777

تحریک جدید - ایک البی تحریک۔۔۔جلد چہارم خطبه جمعه فرموده 29 اکتوبر 1971ء تحریک جدید کا کام بنیادی اہمیت کا حامل ہے خطبہ جمعہ فرموده 29 اکتوبر 1971ء سورۃ فاتحہ کی تلاوت کے بعد حضور نے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کا نام لے کر جو اپنی رحمتوں سے بے حد نواز نے والا ہے، میں تحریک جدید کے دفتر اول کے اڑتیسویں، دفتر دوم کے اٹھائیسویں اور دفتر سوم کے ساتویں سال کا اعلان کرتا ہوں۔آج سے تین سال قبل جب تحریک جدید کا چندہ پانچ لاکھ، پچاس ہزار روپے تھا تو میں نے جماعت کو اس طرف متوجہ کیا تھا کہ جہاں تک میرا خیال ہے، جماعت پاکستان اس سے زیادہ چندہ دے سکتی ہے۔اور اسے زیادہ دینا چاہیے۔اور میرے اندازہ کے مطابق یہ رقم سات لاکھ نوے ہزار روپے تک پہنچ جانی چاہیے تھی۔لیکن اس سے اگلے سال (یعنی 69-1968 میں ) پانچ لاکھ، پچاس ہزار سے بڑھ کر صرف چھلا کھ نہیں ہزار اور پھر ایک سال کے بعد چھ لاکھ، پینسٹھ ہزار روپے تک پہنچی۔اور جو سال ابھی ہم ختم کر رہے ہیں۔اس میں چند گر کر پھر چھلا کھ اور میں ہزار روپے پر آ گیا ہے۔اس کے متعلق ایک موٹی وجہ جو تحریک جدید نے مجھے بتائی ہے، وہ یہ ہے کہ چالیس ایسے احمدی دوست تھے، جن کا چندہ ایک ہزار روپے فی کس تھا اور اب گزشتہ سال میں (جسے ہم ختم کر رہے ہیں) انہوں نے ایک ہزار چندہ نہیں دیا۔ان میں سے چار نے تو اس لئے نہیں دیا کہ ان کی وفات ہو گئی تھی اور باقی چھتیں نے مالی حالات کی تبدیلی کی وجہ سے اپنے معیار کو قائم نہیں رکھا اور نہ وہ قائم رکھ سکتے تھے۔ہم ان کے اوپر الزام نہیں دھرتے۔لیکن جماعت پر یہ الزام آتا ہے کہ اگر ایک سال چالیس دوستوں کے مالی حالات ایسے نہ رہیں کہ وہ ایک ہزار چندہ تحریک جدید کو دے سکیں تو ان کی جگہ اور کھڑے ہونے چاہئیں۔اور ہر سال چندے میں زیادتی ہونی چاہیے۔کیونکہ جماعت کے مال میں تو بہر حال ترقی ہورہی ہے۔اس لئے جماعت کو چالیس سے زیادہ ایسے دوست کھڑے کرنے چاہیے تھے، جو ایک ہزار یا اس سے زائد رقم تحریک جدید میں چندہ دیتے اور یہ کی نہ آتی۔اس میں شک نہیں کہ یہ سال جو گذرا ہے، اس میں جماعت نے ایک اور مالی بوجھ ( اور وہ بھی معمولی نہیں ہے) اٹھایا۔اور وہ نصرت جہاں ریز روفنڈ کی تحریک ہے۔جو نصرت جہاں آگے بڑھوں کے 777