تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 754 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 754

خلاصہ ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد 16 اگست وو تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم حضور نے یورپ اور پھر پچھلے سال افریقہ کے دورہ کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ دورے بہت کامیاب رہے۔اسلام کی ہمہ گیر تبلیغ واشاعت کی نئی راہیں کھلیں۔اسلام کے عالمگیر غلبہ کے آثار دنیا کے افق پر پہلے سے زیادہ نمایاں ہوئے۔غیر ملکی اور عیسائی پریس میں اسلام کی بھر پور اشاعت ہوئی۔ابلاغ عامہ کے دوسرے ذرائع سے بھی اس کا کھل کر چرچا ہوا۔عیسائی دنیا بھی اسلام دشمنی کے باوجود اسلام کی روح پرور زندگی بخش اور پرتاثیر تعلیمات کی تعریف کئے بغیر نہ رہ سکی۔مگر اسلام کے حق میں رونما ہونے والی یہ عظیم الشان تبدیلی، ہمارے ملک میں درخور اعتناء نہ بجھی گئی۔اسلام کا یہ ہمہ گیر اور روز افزوں اثر ہمارے ملکی پریس میں جگہ نہ پاسکا۔اگر ذکر بھی کیا گیا تو دو، چار سطروں میں۔اور وہ بھی سینما کے اشتہار کے نیچے۔جس کی ہمیں ضرورت ہی کیا تھی“۔17 اگست حضور نے محترم خواجہ غلام نبی گل گار کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا کہ:۔انہوں نے بائبل کے حوالے سے کشمیری زبان میں عبرانی کے ذخیرہ الفاظ پر جو ریسرچ کی ہے، وہ واقعی قابل داد ہے“۔ہمارے مبلغین کو بھی اسی لگن اور محنت سے غیر ملکی زبانیں سیکھنی چاہئیں۔کیونکہ ہماری بڑھتی ہوئی تبلیغی ضرورتوں کو پورا کرنے کے لئے غیر ملکی زبانوں کا جانا از بس ضروری ہے۔تا کہ مبلغین کا ہر تین سال کے بعد تبادلہ کرنے میں مشکل پیش نہ آئے“۔وو۔۔۔۔اس زبان کے مسئلہ کی بناء پر بعض مبلغین کو تین سال سے زائد عرصہ کے لئے ایک جگہ رکھتے چلے جانے سے کئی انتظامی مشکلات پیدا ہو گئی ہیں۔جو بعض دفعہ بڑھ کر ہمارے بعض پرانے اور مخلص مبلغین کے لئے بھی وجہ ابتلاء بن جاتی ہیں۔07 ستمبر وو مطبوعه روزنامه الفضل 27 اگست 1971ء) کینما سیرالیون میں مسجد احمدیہ کے تعمیر کے لئے ایک چیف (سردار ) نے زمین دی تھی۔جب اس پر مسجد تعمیر ہونے لگی تو بعض لوگوں نے شور مچادیا۔معاملہ عدالت تک پہنچا۔عیسائی حاکم کے سامنے مخالفین نے خلاف حقیقت باتیں بنائیں اور جماعت احمدیہ کو خانہ خدا کی تعمیر سے روکنے کے لئے ایڑی چوٹی 754