تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 755 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 755

تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خلاصه ارشادات فرموده دوران دوره اسلام آباد کا زور لگایا۔مگر حج پر ان کے دروغ بے فروغ کی حقیقت کھل گئی۔اس نے احمدیوں کے حق میں فیصلہ دیتے ہوئے لکھا کہ چونکہ چیف احمدیوں کو زمین دے چکا ہے اور سیرالیون کے دستور میں دی گئی ، مذہبی آزادی کی رو سے ہر فرد اور جماعت کو اپنی مذہبی عبادت گاہ بنانے کا حق حاصل ہے، اس لئے احمدیوں کو مسجد کی تعمیر روکنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔چنانچہ اس مسجد کی بنیاد رکھی جاچکی ہے اور تعمیر کا کام شروع ہے۔" یہ مقام شکر ہے کہ جماعت اپنی بساط کے مطابق مالی و جانی قربانیاں دے رہی ہے۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل اور پیار سے ان قربانیوں کے توقع سے کہیں بڑھ کر زیادہ اچھے نتائج نکال رہا ہے۔فالحمد الله علی ذالک اس واسطے ہمارا مقصد یہ ہونا چاہئے کہ اللہ تعالیٰ کے پیار کا جو ہمیں شرف حاصل ہورہا ہے، اس کا جو تعلق مرد کے رنگ میں، برکت کے رنگ میں، رحمت کے رنگ میں اور اچھے نتائج نکالنے کے رنگ میں ظاہر ہو رہا ہے، اس میں ہم کمی نہ آنے دیں۔بلکہ اس میں ترقی کرتے چلے جائیں۔ہم اللہ تعالیٰ کی محبت اور اس کے پیار میں فنا ہو کر خدائی صفات کے رنگ میں رنگین ہو جائیں۔یہاں تک کہ دنیا ہمارے وجود ہی میں اللہ تعالیٰ کے پیار اور اس کی تائیدات کا مشاہدہ کرنے لگ جائے۔یہ اللہ تعالیٰ کی تائید و نصرت کی تجلیات ہی ہیں، جن سے مادیت اور دجالیت کا سحر پاش پاش ہو جاتا ہے۔یہ الہی نشانات اور تائیدات سماویہ کا ایک ایسا سیل رواں ہے، جس میں دہریت اور الحاد خس و خاشاک کی طرح یہ نکلتا ہے۔( مطبوعه روزنامه الفضل 25 ستمبر 1971ء) 21و24 ستمبر وو بعض ملکوں نے زبان سیکھنے کے مسئلہ کو بڑی خوبصورتی سے حل کیا ہے۔وہاں انہوں نے ہر زبان کے مختلف حلقے مقرر کر دیئے ہیں۔جو آدمی باہر سے جاتا ہے، اسے متعلقہ حلقے میں بھیج دیا جاتا ہے۔جہاں اس زبان کے سیکھنے کے لئے اسے زیادہ سے زیادہ ایک ہزار فقرات یاد کر وا دیئے جاتے ہیں اور اس کے بعد اسے زندگی کے مختلف شعبوں میں کام پر لگا دیا جاتا ہے۔22 اگر لوگ دنیوی کاموں کے لئے چند سو فقرات یاد کر کے کام چلا سکتے ہیں تو کیوں نہ ہم دین کی خاطر اس بارے میں بھی سبقت لے جائیں؟ میں نے سوچا ہے کہ اسلام کی بنیادی تعلیم کے متعلق ضروری اور آسان فقرات مقرر کر کے یورپ اور افریقہ اور دوسرے ممالک کی زبانوں میں ان کا ترجمہ کرا لیا جائے اور پھر مثلاً جس نے یوگنڈا جانا ہے، وہ یہاں سے سیکھ کر جائے“۔755