تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 741
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم ارشادات فرمودہ 28 مارچ 1970ء نہیں ہوئی۔میں نے جلسہ سالانہ پر آنے والے دوستوں سے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ شمالی علاقہ میں جہاں مسلمانوں کی آبادی ہے، حکومت ہمارے ساتھ تعاون کرے اور نصف نصف بوجھ اٹھا کر وہاں ایک نئی یو نیورسٹی بنادی جائے۔میں نے انہیں ہدایت کی ہے کہ وہاں جا کر اس سلسلہ میں مشورے کریں۔وہ کہتے تھے کہ وہاں اس کے علاوہ ایک زنانہ سکول کی ضرورت ہے۔کیونکہ وہاں کی عورتیں تعلیم میں بہت پیچھے ہیں۔وہ دن کو برقع پہن کر بھی باہر نہیں نکلتیں۔ان کو دنیا کی ہوا تک نہیں لگی۔اسلام نے عورت کو گندی عادتوں سے تو محفوظ کیا ہے لیکن مردوں کی طرح اللہ تعالیٰ نے عورتوں کو بھی جو قو تیں اور استعداد میں عطا کی ہیں، ان کی کامل نشو و نما کا ہمیں حکم دیا ہے۔ورنہ تو اللہ تعالیٰ پر یہ اعتراض آجاتا ہے کہ اس نے ایک عورت کو اتنا اچھا ذ ہن دیا کہ وہ قاضی اسلم صاحب کا بھی فلاسفی میں مقابلہ کر سکے۔اور ساتھ یہ کہہ دیا کہ تم نے پڑھنا نہیں۔پس یہ بات تو اللہ تعالیٰ کی طرف منسوب نہیں ہو سکتی۔اگر عورتوں کو تعلیم نہ دی جائے تو یہ ایک لحاظ سے ظلم کے مترادف ہے۔اگر کسی ماحول میں گند نہ ہو بلکہ اس میں ظاہری اور باطنی پاکیزگی اور طہارت ہو، اس میں عورت کی دینی قوتوں کی نشو و نما ہونی چاہیے۔ان کا مشورہ تھا کہ زنانہ سکول کھولنے کے لئے کوشش کی جائے۔میں سمجھتا ہوں اگر ہم اس میں کامیاب ہو جائیں تو اس علاقے میں انشاء اللہ ویسے بھی حقیقی اسلام کا فروغ اور اثر قائم ہوگا۔اور اسلامی تعلیم اور اسلامی روح کا غلبہ ہوگا۔وہاں جا کر یہ مشورے بھی کرتے ہیں۔آپ لوگ دعا بھی کریں۔اللہ تعالیٰ اپنے فضل سے غلبہ اسلام کے سامان پیدا کر دے۔اللہ تعالیٰ ہمیں یہ تو فیق عطا کرے کہ ہم وہاں کی بچیوں کی ذہنی قوتوں کو استعدادوں کو تباہی سے بچانے کے سامان پیدا کرسکیں“۔تحریک جدید کے نظام کے ماتحت تعمیر ہونے والی مساجد خصوصاً غانا میں ایک وسیع اور شاندار مسجد کی تعمیر کے متعلق فرمایا :۔اس کی ضرورت بھی تھی کیونکہ اس وقت تک وہاں کوئی جامع مسجد نہیں تھی۔حضور نے تنزانیہ مشن کے بارہ میں فرمایا:۔یشن اپنا خرج خود برداشت کر رہا ہے۔یہاں سے ہم اس کی مدد کے طور پر کوئی پیسے نہیں بھیجتے۔حضور نے غانا میں زیر تجویز میڈیکل مشن کے ذکر پر فرمایا:۔ایک ڈاکٹر تو مقرر ہو چکے ہیں۔ان کے علاوہ ایک اور ڈاکٹر صاحب بھی ہیں۔جس وقت ضرورت پڑی ، ہم ان کو بھی فارغ کروالیں گے۔اللہ تعالیٰ نے انہیں وقف کرنے توفیق دی ہے۔ابھی ان کی ریٹائر منٹ میں سال ، ڈیڑھ سال کا عرصہ باقی ہے۔اس وقت سیرالیون میں ضرورت ہے۔جس وقت 741