تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 720
اقتباس از خلاصه تقریر فرموده 12 دسمبر 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اس مرحلہ پر حضور نے پاکستان کی احمدی خواتین کو اپنی قربانیوں کے معیار کو مزید بلند کرنے کی تلقین فرماتے ہوئے ، افریقہ کی احمدی خواتین کے جذبہ قربانی وایثار کی بہت تعریف فرمائی۔حضور نے اپنے دورہ مغربی افریقہ کا ذکر کرتے ہوئے ، پہلے تو اس دورہ میں وہاں کی ہزاروں ہزار احمدی خواتین اور ہزاروں ہزار بچیوں کے ساتھ ملنے ، ان کے ساتھ کمال درجہ شفقت اور محبت و پیار کا سلوک فرما کر ان کی روحانی سیری اور سیرابی کا سامان کرنے کے سلسلہ میں حضرت بیگم صاحبہ مدظلہا کی نہایت درجہ قابل قدر خدمات کا ذکر فرمایا اور پھر وہاں کی احمدی خواتین کے جذبہ قربانی وایثار کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا:۔وہاں کی احمدی عورت، اللہ تعالیٰ کے فضل سے بلحاظ قربانی ، وہاں کے احمدی مرد سے پیچھے وو نہیں ہے۔بلکہ شاید مالی قربانی کے لحاظ سے مردوں سے آگے ہی ہو۔حضور نے فرمایا:۔"" میرے علم میں افریقی ممالک کا کوئی اکیلا احمدی مرد ایسا نہیں ہے کہ جس نے بیک وقت چھپیں، میں ہزار پونڈ چندہ دیا ہو۔وہاں افریقہ کی ایک احمدی بہن ایسی ضرور ہے، جس نے میرے دورہ افریقہ کے دوران اتنی خطیر رقم بطور چندہ پیش کی اور بڑی بشاشت کے ساتھ پیش کی۔نائیجیریا میں، میں نے کہا کہ میرا ارادہ ہے کہ اسلام کی تبلیغ کو زیادہ وسیع کرنے کے لئے ایک ریڈ یوٹیشن قائم کیا جائے۔اس کے لئے میں عورتوں سے اپیل کروں گا کہ وہ مالی قربانیاں پیش کریں۔چنانچہ وہاں ایک احمدی بہن نے دین کو دنیا پر مقدم کرنے کا نہایت اعلیٰ نمونہ پیش کیا۔اس احمدی بہن نے پچھپیں، تمہیں ہزار پونڈ بطور چندہ دینے کا وعدہ کیا اور کیا بھی بہت بشاشت کے ساتھ۔وہاں کی احمدی خواتین میں دین کی خاطر قربانی کرنے کا اتنا شوق اور جذ بہ پایا جاتا ہے کہ شاید آپ ( یعنی پاکستان کی احمدی خواتین) بھی ان کا مقابلہ نہ کر سکیں۔اسی لئے میں نے مغربی افریقہ کے دورہ سے واپس آنے کے بعد ایک خطرہ کا اظہار کیا تھا۔میں نے کہا تھا کہ آپ کو یہاں تربیت کے مواقع حاصل ہیں ، برخلاف اس کے افریقہ کی احمدی خواتین کو تربیت کے یہ مواقع حاصل نہیں۔اور اس لحاظ سے وہ یہاں کی احمدی مستورات سے پیچھے ہیں۔لیکن اگر انہیں بھی تربیت کا یہ موقع مل گیا تو وہ یقینا آپ سے آگے نکل جائیں گی۔خدا کسی کا رشتہ دار نہیں ہے کہ وہ اس سے خواہ وہ قربانی کرے یا نہ کرے ، ضرور محبت کرے گا۔اس کی نگاہ میں وہی معزز اور پیار کے لائق ہے، جو اس کے منشاء کے مطابق عمل کرتا اور اس کی راہ میں بڑھ چڑھ کر قربانیاں کرتا ہے۔جس مقام پر خدا نے مجھے کھڑا کیا ہے، وہ ایسا نہیں کہ آپ خواتین 720