تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 721
تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خلاصه تقریر فرموده 12 دسمبر 1970ء میں سے قربانیوں کے میدان میں جو پیچھے رہ جائے، میں اپنی اس بچی کو زیادہ عزیز رکھوں۔قربانی دینے والا ہی میری توجہ کو زیادہ کھینچے گا ، وہی میری دعاؤں کا مستحق ہوگا“۔افریقہ کی احمدی خواتین کے ایمان، اخلاص اور جذ بہ قربانی کا ذکر کرنے اور پاکستان کی احمدی خواتین کو اپنے معیار قربانی کو بلند سے بلند کرنے کی تلقین کرنے کے علاوہ حضور نے احمدی خواتین کو ان کی ایک اور اہم ذمہ داری کی طرف بھی توجہ دلائی۔حضور نے فرمایا:۔وو جہاں آپ کو اللہ تعالیٰ نے حضرت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات ابدی کے ایک شیر میں شمر کے طور پر دین کی راہ میں مردوں کے پہلو بہ پہلو ایک جیسی قربانیاں کرنے کی توفیق عطا فرمائی ہے، وہاں آپ کا یہ بھی فرض ہے کہ آپ اپنی اس بے مثال خصوصیت پر کسی قسم کا فخر نہ کرتے ہوئے ، عاجزی کی راہیں اختیار کریں۔اور اللہ تعالیٰ کی اس دین اور عطا پر اس کی شکر گزار بندیاں بننے کی کوشش کریں اور اپنے عمل سے ثابت کریں کہ فی الواقعہ آپ اپنے بے حد کرم کرنے والے رب کی شکر گزار ہیں۔شکر گزاری کا ایک نہایت اہم عملی تقاضا یہ ہے کہ آپ نئی نسلوں کی تربیت اس رنگ میں کریں کہ وہ غلبہ اسلام کی ان پر ذمہ داریوں کو جو آگے چل کر ان پر پڑنے والی ہیں کما حقہ ادا کر سکیں۔اس میں شک نہیں کہ آگے چل کر خدمت دین کا بار آئندہ آنے والی نسلوں نے ہی اٹھانا ہے۔انکے وقت میں جس قسم کی قربانیوں کی ضرورت ہوگی وہ انہوں نے ہی کرنی ہے۔لیکن خود قربانی کرنے کے ساتھ ساتھ نئی نسلوں کے ذہنوں کی تربیت اس طرح کرنا کہ وہ اپنی ذمہ داریوں کو سمجھنے لگ جائیں اور آئندہ ان کے کندھوں پر جو بوجھ پڑنے والا ہے۔اسے اٹھانے کے قابل ہو جائیں۔یہ آپ خواتین کی ذمہ داری ہے۔( مطبوعه روزنامه افضل 24 دسمبر 1970ء ) 721