تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 597
تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم خطبہ جمعہ فرمودہ 10 جولائی 1970ء فرمائے۔اور پھر یہ بھی دعا کریں کہ جو خوبصورت اور حسین شکل مجموعی طور پر پاکستان میں بنی ہے، ہر شہر اور ہر قصبے کی وہی خوبصورتی قائم رہے۔ہمیں کسی جگہ بھی کوئی کمزوری نظر نہ آئے۔بعض دفعہ راولپنڈی اور اسلام آباد مالی قربانی میں کمزوری دکھا جاتے ہیں۔میں نے بڑا غور کیا ہے اور بڑی دعائیں بھی کی ہیں۔لیکن اللہ تعالیٰ کی حکمت یہ ہے کہ مجھے اس کی وجہ سمجھ نہیں آئی۔بڑی مخلص جماعت ہے۔ہر طرح قربانیاں دیتی ہے۔کہیں کوئی خرابی ہے۔کہاں ہے، وہ میں Pin Point ( پن پوائنٹ ) نہیں کر سکا۔یعنی اس کے اوپر انگلی نہیں رکھ سکا۔خدا کرے، وہ کمزوری جہاں بھی ہے، وہ دور ہو جائے۔ایک چیز تو یہ ہے ممکن ہے، اس کا اثر ہو کہ یہاں کے عہدیدار جماعت کو اپنے اعتماد میں نہیں لیتے۔یہ بڑی سخت غلطی ہے۔یہ ایک آدمی یا آدمیوں کا کام نہیں۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسا عظیم انسان تو نہ کبھی پیدا ہوا اور نہ پیدا ہوسکتا ہے۔انہیں بھی اللہ تعالیٰ نے امت محمدیہ کے دل میں بشاشت پیدا کرنے کے لئے یہ حکم دیا۔وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ (آل عمران: 160) کہ مشورہ میں ان کو شریک کرو۔حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنی فراست ، اپنے مقام اور اس زندہ تعلق کی وجہ سے، جو آپ کو ہر وقت اپنے رب کے ساتھ تھا، کسی اور کے مشورہ کی آپ کو ضرورت نہیں تھی۔وہ علام الغیوب اور ہادی برحق ہر وقت آپ کو مشورہ اور ہدایت دیتا تھا۔سارا قرآن کریم یہی ہے۔یہ ہمارا ہدایت نامہ ہے۔لیکن حکم یہی دیا، وَشَاوِرُهُمْ فِي الْأَمْرِ اور ایک اور بات میں آپ کو بتادوں۔مجھے اس کا بڑی شدت سے احساس ہے۔میں نے وہاں جب کمیٹی بنائی نصرت جہاں ریزروفنڈ کے اکاؤنٹ کو اوپریٹ کرنے کے لئے تو ان سے میں نے کہا کہ اس کمیٹی میں ایک نوجوان ضرور رکھوں گا۔اگلی نسل کو یہ پتہ لگنا چاہئے کہ ہماری بھی ذمہ داری ہے۔اور ہماری بھی Contributions(کنٹری بیوشنز ) ہیں۔صرف بڑوں کا یہ کام نہیں ہے۔نوجوان نسل ساتھ شامل ہونی چاہئے۔چنانچہ اس سہ رکنی کمیٹی میں ایک نوجوان کو نامزد کر کے اس کا اعلان کر دیا۔تاہم یہ مستقل نہیں ہے۔ہر سال میں بدل دیا کروں گا تاکہ دوسرے نوجوان آگے آئیں۔پھر ان کی عزت افزائی ہوگی اور کام کرنے اور ثواب کمانے کا موقع ملے گا۔597