تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 567 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 567

تحریک جدید- ایک البی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء امریکہ (جس میں بہت سے ممالک ہیں۔عیسائی ملک ہے۔اسی طرح افریقہ کے بعض حصوں کے متعلق آپ کہیں گے کہ یہ عیسائی ممالک ہیں۔لیکن حقیقت یہ ہے کہ یہ عیسائی ممالک نہیں ہیں۔البتہ کسی وقت یہ عیسائی ممالک ہوا کرتے تھے۔اب مثلاً یورپ ہے۔یورپ میں اللہ تعالیٰ کے فرشتوں نے تثلیث کو ختم کر دیا ہے۔یعنی گر جا کے ساتھ انہیں کوئی دلچسپی نہیں رہی۔البتہ ان قوموں پر عیسائیت کا لیبل لگا ہوا ہے۔آپ نے بھی خواب میں بھی نہیں دیکھا ہو گا، آپ اپنے تصور میں بھی نہیں لا سکتے کہ کسی مسجد کے سامنے For Sale (فارسیل) کا بورڈ لگا ہوا ہو ، یعنی یہ مسجد قابل فروخت ہے۔لیکن خود میری ان آنکھوں نے لندن کے بعض گرجوں کے سامنے For Sale (فارسیل) کا بورڈ لگا ہوا دیکھا ہے۔دوسری مصروفیات کی وجہ سے مجھے اکثر باہر نکلنے کا کم ہی موقع ملتا تھا۔لیکن جب کبھی میں موٹر میں با ہر نکلتا اور کہیں گر جا نظر آتا، خصوصاً اتوار کے روز تو میں یہ دیکھنے کی کوشش کرتا کہ مجھے اندر جانے والے یا باہر نکلنے والے نظر آ جائیں اور میں یہ معلوم کر سکوں کہ وہ کس عمر یا کس ٹائپ کے لوگ ہیں؟ جب میں 67ء میں وہاں گیا تھا تو اس وقت ایک موقع پر ہماری کارایک گرجے کے سامنے سے ایسے وقت گزری، جب کہ پرستش کرنے کے بعد عیسائی گر جاتے باہر نکل رہے تھے۔چنانچہ میں یہ دیکھ کر حیران ہو گیا کہ (اگر میں بہت ہی محتاط اندازہ لگاؤں تو یہ ہوگا کہ ان میں 95 فیصد لوگ ساٹھ سال سے بڑی عمر کے تھے اور بمشکل 5 فیصد لوگ ساٹھ سال سے کم عمر کے تھے۔اس طرح نو جوانوں کی گویاتین نسلیں سمجھنی چاہئیں یعنی اگر ہر ایک نسل 20 سال کی ہو تو پچھلی تین نسلیں ایسی ہیں، جنہیں عیسائیت سے کوئی دلچسپی نہیں ہے۔پھر یہ بھی دیکھیں کہ انگلستان ایک عیسائی مملکت کہلاتی ہے۔مگر عجیب عیسائی مملکت ہے کہ وہاں کی ملکہ کو سوڈومی (Sodomy) بل پر مجبور او ستخط کرنے پڑے۔67ء میں ایک دفعہ ایک پادری نے تھوڑی سی شوخی دکھائی تھی۔اگر چہ وہ بڑے ادب سے بات کرتا تھا لیکن مجھے اس کی باتوں میں ہلکی سی شوخی کی بو آئی۔اس کا جواب میں نے یوں دیا کہ مجھے تم لوگوں پر رحم آتا ہے۔اس کے سوال اور میرے جواب میں بظاہر کوئی تعلق نہیں تھا۔لیکن میں تو اسے جھنجھوڑ نا چاہتا تھا۔وہ حیران ہو کر میری طرف دیکھنے لگ گیا کہ مجھے ان پر کیوں رحم آتا ہے؟ میں نے اسے کہا کہ مجھے تم پر اس لئے رحم آتا ہے کہ جسے تم نے "Defender of Faith" ( ڈیفنڈر آف فیتھ ) قرار دے رکھا ہے، (عیسائیت نے انگلستان کے بادشاہ یا ملکہ کو محافظ عیسائیت کا لقب دے رکھا ہے۔وہ مجبور ہوئی ،سوڈومی (Sodomy) بل پر دستخط کرنے کے لئے۔اس سے زیادہ تمہاری قابل رحم حالت اور کیا ہو سکتی ہے؟ 567