تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 568
اقتباس از خطبه جمعه فرموده 03 جولائی 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم بہر حال یہ عیسائی ممالک تو کہلاتے ہیں مگر ان میں عیسائیت نہیں ہے۔کسی وقت تھی۔مگر اب انہیں پتہ ہی نہیں کہ عیسائیت کسے کہتے ہیں؟ یہ ٹھیک ہے کہ وہاں بہت سے پادری ہیں۔یہ اور بعض دوسرے لوگ عیسائیت پر دیانتداری سے ایمان رکھتے ہوں گے۔ہم بدظنی نہیں کرتے کہ کسی کو تثلیث جیسے نامعقول عقیدے پر دیانتداری سے ایمان نہیں۔ٹھیک ہے، ہزاروں ہوں گے اور کروڑوں کی آبادیوں میں شاید لاکھوں بھی ہوں، جو دیانتداری سے سمجھتے ہوں کہ تثلیث اور کفارہ کا مسئلہ صحیح ہے۔لیکن بڑی بھاری اکثریت ایسی ہے، جنہیں عیسائیت سے کوئی دلچسپی نہیں۔صرف نام کے عیسائی ہیں اور بس۔کبھی گر جا چلے گئے، کبھی نہ گئے۔مذہب کی جو غرض ہے، وہ بالکل مفقود ہے۔اس وقت جہاں عیسائیت کا کچھ Hold (ہولڈ ) مجھے نظر آتا ہے، (ہوسکتا ہے، میرا اندازہ غلط ہو۔لیکن جہاں تک میں نے سوچا ہے، مجھے اس زمین پر عیسائیت کی تین Pockets (پاکٹس ) نظر آتی ہیں۔ایک سپین ہے۔وہاں ابھی تک Catholicism ( کیتھولک ازم) کا Hold ( ہولڈ) ہے۔اور کسی وقت تو اتنی سخت گرفت تھی کہ وہ دوسرے عیسائی فرقوں کو گرجے اور دوسری عبادت گاہیں بنانے کی بھی اجازت نہیں دیتے تھے۔ابھی چند سال ہوئے، انہوں نے کچھ نرمی کی ہے۔ہمارا ڈرائیور پروٹسٹنٹ تھا۔وہ بڑے غصے سے کہتا تھا کہ ایسے بار بیرین دنیا میں کبھی پیدا نہیں ہوئے۔کیونکہ ان پر انہوں نے پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔بہر حال کیتھولکس عیسائیت کا ایک فرقہ ہے اور سپین میں اس کا قوم پر کچھ نہ کچھHold ( ہولڈ) ہے۔اس کے علاوہ جنوبی امریکہ ہے۔وہاں بھی سپین اور پرتگال کے لوگ گئے ہوئے ہیں۔اور وہاں یہی سپینش زبان بولتے ہیں۔اور غالباً اسی وجہ سے ان کے دماغ پر بھی اور ان کی زندگیوں پر بھی عیسائی مذہب کا ایک حد تک Hold ( ہولڈ) ہے۔لیکن آج دنیا میں عیسائیت کی دوسرے مذاہب سے جو جنگ ہو رہی ہے، اس میں پین کا اگر کوئی حصہ ہے تو بہت معمولی اور جنوبی امریکہ کا غالباً کوئی حصہ نہیں ہے۔شاید کچھ پیسے وغیرہ ان سے لے لیتے ہوں گے۔اس جنگ میں وہ اس طرح شریک نہیں کہ وہ فرنٹیئر یعنی محاذ پر آکر اسلام کے مقابلے میں کھڑے ہوں۔پادری ابھی یورپ سے ہی جارہے ہیں۔مثلاً بلیجیم ، ہالینڈ، اٹلی اور فرانس ہیں، یہ عیسائیت کی پاکٹس رہ گئی ہیں۔ان ملکوں کی اکثریت تو میرے نزدیک عیسائی نہیں رہی۔لیکن بہر حال ان ممالک میں عیسائیت کی سٹرانگ پاکٹس ہیں۔وہاں افریقہ میں ان ملکوں کے پادری جارہے ہیں۔ممکن ہے، کچھ پین کے بھی ہوں۔568