تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 566
اقتباس از خطبہ جمعہ فرموده 03 جولائی 1970ء تحریک جدید - ایک الہی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم جماعت قائم ہوگئی ہے۔اسی طرح پولینڈ میں بھی چند آدمی احمدی ہو چکے ہیں۔چیکو سلاو کیہ ہماری جماعت کے ساتھ بڑی دلچسپی لے رہا ہے۔میں بڑا حیران ہوا کہ یہ اللہ تعالیٰ کا نام دنیا سے مٹانا چاہتے تھے۔مگر ا کرہ ( گھانا ) میں مسجد کے سنگ بنیاد کے موقع پر اور سفراء، جو مسلمان تھے ، وہ تو آئے ہی تھے نہیکن چیکوسلا و کیہ کا سفیر بھی وہاں موجود تھا۔وہ ہمارے کاموں میں بڑی دلچسپی لے رہا تھا۔اگرہ میں ہمارے قیام کے دوران میں جو بھی Function ( فنکشن ) ہوا، اس میں چیکوسلا و کین سفیر شامل ہوتارہا۔ایک ایسی عمارت میں دلچسپی لینا ، جس کے متعلق اسلام کہتا ہے کہ یہ انسان کی ملکیت ہی نہیں۔انَّ الْمَسْجِدَ لِلهِ یہ اللہ تعالیٰ کی ملکیت ہے۔ایک ایسی عمارت میں دلچسپی لینا، جس میں پانچ وقت اللہ تعالیٰ کا نام بلند ہوتا اور اس کی عظمت و کبریائی کا اقرار کیا جاتا ہے، اس کے سنگ بنیاد کی تقریب میں ایک ایسے ملک کے سفیر کا شامل ہونا ، جو دنیا سے اللہ تعالیٰ کا نام مٹانا چاہتے تھے، بہت معنی رکھتا ہے۔میں اس کی تفصیل میں اس وقت نہیں جاسکتا۔بہر حال دنیا کا ایک بڑا علاقہ ایسا ہے، جہاں دہریت اور الحاد کی حکومت ہے۔اگر چہ یہ صحیح ہے کہ اللہ تعالی نے اس " Iron Curtain" (آئرن کرشن ) میں ہمارے لیے شگاف پیدا کر دیا ہے اور ہم ان علاقوں میں داخل ہو چکے ہیں۔مگر یہ ابھی ابتدا ہے۔اس کی انتہا یہ ہے کہ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام نے فرمایا ہے:۔میں اپنی جماعت کورشیا کے علاقہ میں ریت کی مانند دیکھتا ہوں“۔یہ آپ کا کشف ہے۔لیکن اس انتہا کی طرف اشارہ کرتا ہے، جس کے متعلق میں اس وقت بات کر رہا ہوں۔اسی طرح چین ہے، وہاں سے بھی مذہب کو نکال دیا گیا ہے اور اس کی جگہ دہر بیت اور الحادآ گیا ہے۔(یورپ کے بعض ممالک میں بھی یہی حالات ہیں۔مگر یہ تو وہ علاقے ہیں، جہاں حکومت اور عوام نے اعلان کر دیا کہ مذہب سے ان کا کوئی تعلق ، واسطہ نہیں۔علاوہ ازیں دنیا کے بہت بڑے علاقے ایسے ہیں، جن پر عیسائیت کا لیبل لگا ہوا ہے۔مثلاً عام گفتگو میں آپ کہیں گے کہ سارا یورپ عیسائی ہے۔عام گفتگو میں آپ کہیں گے کہ انگلستان ایک عیسائی ملک ہے۔عام گفتگو میں آپ کہیں گے کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ عیسائی ممالک ہیں۔عام گفتگو میں آپ کہیں گے کہ کینیڈا اور یونائیٹڈ سٹیٹس آف امریکہ عیسائی ممالک ہیں۔عام گفتگو میں آپ کہیں گے کہ جنوبی 566