تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء)

by Hazrat Mirza Nasir Ahmad

Page 500 of 1045

تحریک جدید ۔ ایک الٰہی تحریک (جلد چہارم ۔ 1965ء تا 1973ء) — Page 500

خطبہ جمعہ فرموده 12 جون 1970ء تحریک جدید - ایک الہبی تحریک۔۔۔۔جلد چہارم اس خطبہ میں صرف اصولی باتیں بیان کر رہا ہوں تفصیل میں نہیں جارہا۔سوائے اس کے کہ کسی تفصیل کو اصول کے بیان کرنے کے لئے بتاؤں ) بہر حال وہ عیسائی ہونے کے باوجود جماعت کا گرویدہ بھی ہے۔یعنی مذہب کا نور تو اس پر نہیں چمکا لیکن پیار کا جو پیغام تھا، اس سے وہ متاثر ہوئے بغیر رہ ہی نہیں سکتا۔میں جب اس سے ملنے کے لئے گیا تو یہ 35 سالہ نوجوان اس عمر میں ویسے ہی انسان کا سر پر غرور ہوتا ہے۔جس نے سول وار ( خانہ جنگی ) ابھی ابھی جیتی تھی اور اس ملاقات سے کچھ عرصہ پہلے بیا فرانے Surrender (سرنڈر) کیا تھا۔وہ Civel War ( خانہ جنگی ) جیتی تھی، جس میں غیر ممالک اور غیر ملکی مشنریز نے اس کے خلاف کام کیا تھا۔اور اس نے ان کے تمام منصوبے خاک میں ملا دیئے تھے۔اس حالت میں، میں اس سے ملا۔وہاں کی کیفیت یہ تھی کہ میری ملاقات سے کم و بیش تین ہفتے پہلے سارے ویسٹ افریقہ کا آرچ بشپ اسے ملنے آیا۔اس نے اسے ٹھیک طرح منہ نہیں لگایا اور اسے دعا تک کے لئے نہیں کہا۔حالانکہ وہ بھی عیسائی اور ان کا سردار۔بلکہ اس آرچ بشپ نے اپنی خفت مٹانے کے لئے خود ہی چلتے ہوئے کہا، اچھا اب میں آپ کے لئے دعا کر دیتا ہوں۔لیکن جس وقت میں اس سے ملنے کے لئے گیا تو جماعت کی اتنی قدر Appreciation (اپری سی ایشن) اس کے دل میں تھی کہ بیٹھتے ہی اس نے کہا، ہمارے لئے دعا کریں۔میں سمجھا نہیں بات، میں نے کہا، یہ عیسائی ہے، اس نے دیکھا کہ ایک مذہبی لیڈر آیا ہے، اس لئے اس نے رسماً کہہ دیا کہ ہمارے لئے دعا کریں۔میں نے جوابا کہا میں تو دعا کرتا ہوں اور میں آپ کے لئے بھی دعا کروں گا۔لیکن جب میں نے نظر اٹھا کر اس کے چہرے کے آثار دیکھے تو میں نے سمجھا کہ میں اس کی بات نہیں سمجھ سکا۔میں نے پھر اس سے پوچھا کہ کیا آپ کا مطلب یہ ہے کہ میں اسی وقت فارمل طریقے پر ہاتھ اٹھا کر دعا کروں؟ کہنے لگا، ہاں، میرا یہی مطلب ہے۔چنانچہ میں نے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائے اور وہ بھی اپنے رنگ میں اس میں شامل ہوا۔غالباً تصویر بھی چھپ گئی ہے۔( دعا کریں کہ جو ہاتھ یوں بندھے ہوئے نظر آتے ہیں، کسی دن یوں کھل جائیں۔یہ اللہ تعالیٰ کی قدرت میں ہے۔وہ دل کا بڑا اچھا ہے۔پھر اس نے مسلمان مذہبی امام سے کھل کر یہ بات بھی کی کہ ان غیر ممالک نے اور غیر ممالک کے مشنریز نے اپنی طرف سے پوری کوشش کی کہ ہمارے ملک کو تباہ کر دیں، اللہ تعالیٰ کا فضل ہے کہ اس نے ہمیں ان کے برے منصوبوں سے محفوظ رکھا اور ہمارے ملک میں وہ تباہی نہیں آئی، جو یہ چاہتے تھے کہ یہاں تباہی بر پا ہو۔جماعت کی تعریف کے علاوہ اس نے مجھے یہ کہا کہ ہم بڑے خوش قسمت ہیں کہ تمام مذاہب کے لوگ یہاں بھائی بھائی کی طرح رہتے ہیں۔میں نے دل میں سوچا کہ 500